۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حزب اللہ لبنان

حوزہ/ لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کا ایک رکن مسلح عناصر کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہو گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کا ایک رکن مسلح عناصر کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہو گیا۔

حزب اللہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ سے تعلق رکھنے والے ایک ٹرک پر کچھ مسلح افراد نے حملہ کیا، اس حملے میں حزب اللہ کا ایک رکن شدید زخمی ہوا، جس کی وجہ سے اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا، لیکن زخمی کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ ہسپتال میں ہی دم توڑ گیا۔

حزب اللہ کے بیان کے مطابق یہ ٹرک جنوبی لبنان کے ’’البقاع ‘‘ نامی علاقے سے دارالحکومت بیروت جا رہا تھا، راستے میں الکحاله میں ٹرک الٹ گیا، جیسے ہی یہ حزب اللہ کا ٹرک الٹا، کچھ مسلح افراد نے اسے گھیر لیا اور حملہ کر دیا، اس حملے میں حملہ آور، ایک مسلح شخص بھی مارا گیا۔

جب دونوں فریقوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوئیں تو لبنانی فوج وہاں پہنچ گئی اور مسلح افراد کو ٹرک کے قریب جانے کی اجازت نہیں دی، ادھر لبنان کے ایک وزیر نجیب میقاتی نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .