۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
الشيخ نعيم قاسم

حوزہ/ حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت پوری انسانیت کے لیے خطرہ ہے، جب تک قومیں آزادی کے کلچر پر عمل پیرا رہیں گی کوئی ان پر غلبہ حاصل نہیں کر سکتا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ نعیم قاسم نے اس بات پر زور دیا ہے کہ دہشت گرد اسرائیل کی سازشوں اور نفرت انگیز منصوبوں کے چنگل سے نکلنا پورے خطے کے لیے ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل، انسانیت، عقل، مذہب اور پوری انسانیت کے مستقبل کے لیے ایک کینسر کا ٹیومر ہے، جس طرح امریکہ اور مغرب کی تاریخ قوموں کی لوٹ مار سے بھری پڑی ہے اسی طرح ناجائز صیہونی حکومت بھی قوموں کی سرزمین، دولت اور مفادات کو لوٹ رہی ہے۔

حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے امریکہ، مغرب اور ان کے اتحادیوں کے ملکوں میں اخلاقی انتشار پھیلانے کے گھناؤنے اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : آج خاندانوں کو تباہ کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر حملے ہو رہے ہیں اور دشمن ایسے حملوں کے ذریعے ہم پر غلبہ پانے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہمارا ایک متحد خاندان اور بچے ہوں جو ہماری سرزمین کی عزت، وقار، جرات اور آزادی کی ثقافت کے ساتھ پروان چڑھیں تو ایسی قوم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔

حزب اللہ کے ڈپٹی سکریٹری جنرل نے اسی طرح تاکید کی کہ اسلامی مزاحمت نے بڑی قربانیاں دی ہیں لیکن ان کی قربانیوں نے انہیں عزت، فخر اور وقار سے نوازا ہے، ہم اپنے شہداء کے راستے پر چلتے رہیں گے کیونکہ یہ دنیا کے تمام آزاد لوگوں کے لیے ایک مثالی راستہ ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .