حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کے مقامی ذرائع نے بتایا کہ آج صبح دمشق میں ایک دھماکے کی آواز سنی گئی اور یہ ممکنہ طور پر اسرائیلی حملہ تھا، صیہونی جنگی طیاروں کی طرف سے داغے گئے میزائلوں کا شام کے فضائی دفاعی نظام نے جواب دیا۔
ذرائع کے مطابق دمشق کے قریب علاقوں پر میزائل حملہ کیا گیا ہے، صہیونی میڈیا بھی شام پر بڑے پیمانے پر اسرائیلی حملے کی خبریں دے رہا ہے، اسی طرح کہا جا رہا ہے کہ دمشق پر اب تک کم از کم 10 دھماکوں کی آوازیں سنی جا چکی ہیں، اسرائیل کے فوجی ریڈیو نے کہا ہے کہ دمشق پر صیہونی حکومت کا حملہ دریائے اردن کے مغربی کنارے پر شہدا کی کارروائی کا جواب ہے۔
اسی طرح صیہونی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ آج رات کا حملہ کوئی عام حملہ نہیں ہے بلکہ حماس اور حزب اللہ کو نقصان پہنچانے والا حملہ ہے۔ عرب میڈیا نے کچھ دیر بعد خبر دی ہے کہ دمشق پر غاصب صیہونی حکومت کا حملہ دریائے اردن کے مغربی کنارے پر شہادت پسند حملے کا ردعمل ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات تقریباً 11 بج کر 5 منٹ پر اسرائیل نے دمشق کی جانب گائیڈڈ میزائل داغے، جس سے ایک فوجی زخمی اور کچھ نقصان پہنچا۔