۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
روس پوتین

حوزہ/ روس نے اسرائیل کو کہا کہ شام پر اسرائیل کے حملے کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روس کی وزارت خارجہ نے پیر کے روز ایک بیان جاری کر کے شام پر صیہونی حکومت کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

ایران پریس نیوزکے مطابق اس بیان میں اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے یہ بھی کہا گیا ہے کہ شام پر حملہ کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ روس کے مطابق یہ حملے شام کی خود مختاری کی خلاف ورزی اور بین الاقوامی قوانین کی کھلے عام خلاف ورزی ہے۔

ہفتے کے روز صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے شام کے جنوبی صوبے طرطوس کے حمیدیہ علاقے پر حملہ کیا۔ اس حملے میں دو شامی شہری زخمی ہوئے۔

روس کے بیان سے قبل شام کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کیا جس میں صیہونی حکومت کے حملوں کی مذمت کی گئی۔ دمشق کا کہنا ہے کہ وہ اس طرح کے حملوں کا جواب دینے کے لیے تمام جائز ذرائع استعمال کرے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ناجائز صیہونی حکومت شام میں سرگرم جنگجوؤں کی حمایت اور انہیں تقویت دینے کے لیے ملک میں فوجی اڈوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ اسرائیل کو اس بات کی شدید تشویش ہے کہ شام کے اندر سرگرم دہشت گرد کمزور ہو سکتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ شام میں بحران ۲۰۱۱ میں شروع ہوا تھا۔ اُس وقت سعودی عرب اور امریکہ کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں اور اس کے اتحادیوں نے شام کی حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر دہشت گردانہ کارروائیاں شروع کر دی تھیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .