۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
سومالی

حوزه/غاصب اسرائیلی ٹیلی ویژن مکان نے دعویٰ کیا ہے کہ صومالیہ غاصب صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا خواہاں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غاصب اسرائیلی ٹیلی ویژن مکان نے دعویٰ کیا ہے کہ صومالیہ حال ہی میں کچھ عرب ممالک اور غاصب اسرائیلی حکومت کے مابین طے شدہ معاہدوں کے فریم ورک کے اندر اسرائیلی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش میں ہے۔

"مکان" ٹی وی چینل نے صومالی صدر حسن شیخ محمود کے حوالے سے کہا ہے کہ صومالی حکومت اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے حوالے سے اپنی پارلیمنٹ اور دیگر جماعتوں کے ارکان سے مشاورت کرے گی۔

ٹی وی چینل نے کہا کہ حسن شیخ محمود نے صومالیہ کے صدر منتخب ہونے کے بعد متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا تھا اور اس دورے کے دوران انہوں نے اسرائیلی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں تھی تاہم اس خبر کی صومالی صدارتی دفتر نے تردید کی ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ حسن شیخ محمود نے 2016ء میں غاصب اسرائیلی حکومت کے سابق وزیراعظم نیتن یاہو سے اسرائیل کے خفیہ دورے کے موقع پر کئی دیگر عہدیداروں کے ہمراہ ملاقات کی تھی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .