۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
سخنرانی بایدن در اسرائیل

حوزہ/امریکی صدر جو بائیڈن نے حالیہ اسرائیلی دورے کے موقع پر یہودیوں سے یہود فوبیا سے مقابلہ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امریکی صدر جو بائیڈن نے حالیہ اپنے اسرائیلی دورے کے موقع پر ہولوکاسٹ کے مسئلے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے غاصب اسرائیلی حکومت کے لوگوں سے کہا کہ وہ اس واقعے کو نہ بھولیں اور وعدہ کیا کہ جہاں بھی یہود دشمنی سرگرم ہو گی ہم اس کے خلاف لڑیں گے۔

جوبائیڈن نے امریکہ اور اسرائیل کے درمیان نئے تکنیکی تعاون کے منصوبوں کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ہم سائنس اور اختراع کے شعبوں میں اپنے روابط کو مزید گہرا کرنے کی کوشش میں ہیں اور ہم ٹیکنالوجی میں نئے اسٹریٹجک مذاکرات کے ذریعے نئے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ اسرائیل پہنچنے اور اسرائیلی صدر سے ملاقات کے بعد امریکی جو بائیڈن نے کہا کہ اسرائیل میرے گھر کی طرح ہے اور میں اب اپنے گھر پر ہوں۔

اسرائیلی صدر نے جوبائیڈن کے اسرائیلی دورے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے انہیں ایک روشن خیال رہنما قرار دیا اور کہا کہجوبائیڈن اسرائیل اور یہودی قوم کے حقیقی دوست اور ایک طاقتور حامی ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .