۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
امام جمعه رشت

حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین رسول فلاحتی نے کہا: دشمن چاہے کتنی ہی کوشش کر لے، وہ کسی نتیجے تک نہیں پیونچے گا اور مغربی میڈیا امریکیوں کے جھوٹ کے سہارےلوگوں کے ذہن کو منحرف کرنا چاہتا ہے، انہیں ہم خاموش رہنے کی تلقین کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین رسول فلاحتی نے شہر رشت میں نماز جمعہ کے خطبے میں مغربی میڈیا کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: دشمن چاہے کتنی ہی کوشش کر لے، وہ کسی نتیجے تک نہیں پیونچے گا اور مغربی میڈیا امریکیوں کے جھوٹ کے سہارےلوگوں کے ذہن کو منحرف کرنا چاہتا ہے، انہیں ہم خاموش رہنے کی تلقین کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: یہ بیان کرتے ہوئے کہ امریکہ انقلاب اسلامی کا مکمل دشمن ہے، امریکہ کی شیطانی فطرت نے حالیہ برسوں میں 8 بلین ڈالر کی لاگت سے 8 سالہ جنگ اور پراکسی وار شروع کر کے خود شکست کھائی ہے، اور اب وہ چین اور روس کو آپس میں لڑا رہا ہے اور ایران کی معیشت کو مذاکرات سے جوڑ رہا ہے، اور اس طرح وہ اپنے مذموم مقاصد کو حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

خطیب جمعہ نے ڈاکٹرز ڈے کا ذکر کرتے ہوئے اور ملک کے طبیبوں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا: آج جمہوریہ اسلامی ایران کے پاس طب کے میدان میں کہنے کے لیے بہت کچھ ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین فلاحتی نے بیان کیا کہ انقلاب سے پہلے ایران علمی لحاظ سے صفر تھا لیکن آج ہم نے نمایاں پیش رفت کیہے، ایران میں مختلف ترقیوں کے باوجود پہلوی دور کی بہت سی چیزیں رہ گئی ہیں جس میں ہم بہت پیچھے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .