۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
امام جمعه کرگانرود

حوزہ / ایران کے شہر "کرگانرود" کے امام جمعہ نے کہا: امریکہ پر بھروسہ نہیں ہے اور طولِ تاریخ میں یہ ثابت ہوا ہے کہ وہ اپنے وعدوں کو پورا نہیں کرتا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر "کرگانرود" کے امام جمعہ حجۃ الاسلام ابراہیم فلاح نے نماز جمعہ کے خطبوں میں تقویٰ اختیار کی دعوت دیتے ہوئے امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی صفات، خصوصیات اور نصیحتوں کو بیان کرتے ہوئے کہا: حضرت علی علیہ السلام عدل و عدالت کی راہ پر گامزن تھے اس لیے معاشرے کے تمام طبقات امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کو نمونہ قرار دیتے ہوئے عدل و انصاف کی راہ پر گامزن ہو کر ہدایت پا سکتے ہیں۔

انہوں نے ملعون سلمان رشدی کے حالیہ واقعہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ ہمارے محبوب رہبر کبیر اور جمہوریہ اسلامی کے بانی حضرت امام خمینی (رح) کا فرمان پایۂ تکمیل کو پہنچے گا اور یہ شخص اپنے شنیع اعمال کی سزا پائے گا اور دشمنوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ جنرل سلیمانی کا انتقام بھی ان سے لیا جائے گا۔

حجت الاسلام فلاح نے حالیہ مذاکرات میں ایرانی قوم کے مطالبے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: حالیہ مذاکرات میں ایران پر سے تمام پابندیوں کو ہٹانا اور دوسرے فریق کے وعدوں کی ضمانت دینا ہی ایرانی حکومت اور قوم کا مطالبہ ہے۔

کرگانرود کے امام جمعہ نے مزید کہا: ایران کی معزز قوم کی مقاومت نے جواب دیا ہے اور دشمن اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ اقتصادی پابندیاں اب ایرانی جوانوں کی ترقی کو نہیں روک سکتیں اور ایران کبھی بھی ان کے ظالمانہ دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا۔

انہوں نے مزید کہا: امریکہ پر کوئی بھروسہ نہیں ہے اور امریکہ پر بھروسہ نہیں ہے اور طولِ تاریخ میں یہ ثابت ہوا ہے کہ وہ اپنے وعدوں کو پورا نہیں کرتا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .