۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
امریکہ

حوزہ/ میڈیا نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں ایک نوجوان کو تین پولیس اہلکار وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں، وہ اس نوجوان کو مسلسل مار رہے ہیں، تینوں پولس اہلکار نے اس نوجوان کو بری طرح سے گھیر لیا ہے اور اسے لگاتار پیٹ رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی پولیس کی بربریت ایک بار پھر منظر عام پر ہے، میڈیا نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں ایک نوجوان کو تین پولیس اہلکار وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ وہ اس نوجوان کو مسلسل مار رہے ہیں۔ تینوں پولس والوں نے اس نوجوان کو بری طرح سے گھیر لیا ہے اور اسے لگاتار پیٹ رہے ہیں۔

یہ واقعہ امریکہ کے صوبہ ارکنساس کا بتایا جا رہا ہے، ویڈیو میں پولیس ایک نوجوان کو بہت بری طرح پیٹ رہی ہے۔ ۲۷ سالہ نوجوان کے پیٹ پر گھٹنے ٹیکنے والا ایک پولیس اہلکار پوری قوت سے اسے دبا رہا ہے جبکہ دوسرا پولیس اہلکار نوجوان کا سر زمین پر مار رہا ہے۔

پولیس کا الزام ہے کہ نوجوان نے، جسے تین پولیس اہلکاروں نے حراست میں رکھا ہے، نے اپنی گرفتاری سے قبل دکان میں چوری کی کوشش کی تھی، جسے فرار ہوتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔ اسے روکنے کے لیے پولیس نے اس کی پٹائی کی اور مکے بھی برسائے۔ اس واقعے کا ویڈیو اب وائرل ہوا ہے جس کے بعد لوگ پولیس کی کارروائی پر سوال اٹھا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ایسا ہی ایک واقعہ ۲۵ مئی ۲۰۲۰ کو بھی سامنے آیا تھا۔ امریکی ریاست مینیسوٹا کے شہر منیاپولس میں جارج فلائیڈ نامی سیاہ فام شخص کو پولیس نے ہلاک کر دیا تھا۔ ایک پولیس افسر نے تقریباً نو منٹ تک جارج فلائیڈ کی گردن کو اپنے پاؤں سے دبا رکھا تھا جس کے نتیجے میں دم گھٹنے میں اس کی موت واقع ہو گئی تھی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .