حوزہ نیوز ایجنسی کی اسپوٹنیک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پشت پناہی میں امریکی پولیس نے اپنی نسل پرستانہ کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے ڈیون کی نامی 18 سالہ سیاہ فام نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کردیا، یہ واقعہ اس بار امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں پیش آیا ،تاہم امریکی پولیس کا دعوی ہے کہ انھیں ایک شخص کے اسلحہ لیے ہوئے سڑک پر چلنے کی رپورٹ موصول ہوئی جس کے بعد پولیس موقع پر روانہ کی گئی تو ملزم فرار کرنے لگا جس کے بعد ہمارے پاس گولی چلانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا!۔
واضح رہے کہ امریکی پولیس کو جیسے سیاہ فاموں کو قتل کرنے کی لت لگ ہو جبکہ مئی کے آخر سے اس ملک کے بیشتر شہر وں میں عوام سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کے قتل کے بعد لگاتار مظاہرے کر رہے ہیں، دوسری طرف ، پولیس کی جانب سے بغیر کسی شرم کے اسی طرح کی کارروائیوں کا اعادہ کرنے سے ان مظاہروں کے شعلوں کو مزید ہوا دینے کا باعث بنتی ہیں۔
یادرہے کہ پچھلے مہینے کے آخر میں ، کیونوشا ، وسکونسن میں ، رنگین فام شخص جیکب بلیک کو قتل کیا گیا جس پر احتجاج اتنا شدید تھا کہ ٹرمپ کو ذاتی طور پر اس شہر کا دورہ کرنا پڑا لیکن ٹرمپ کے سفر میں سب سے دلچسپ اور اہم بات یہ تھی کہ انہوں نے ایک بار بھی سیاہ فام شہریوں کا ذکر تک نہیں کیا بلکہ نظم و نسق کو برقرار رکھنے کے لئے پولیس آپریشنوں کی حمایت پر زیادہ توجہ دی،اسی لیے پولیس کو کھلی چھوٹ ملی ہو ئی ہے اور نسل پرستی کو جاری رکھے ہوئے ہے ۔
آپ کا تبصرہ