۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
رصد 107 خروق لقوى العدوان السعودي في الحديدة

یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج نے یمن کے مختلف رہائشی علاقوں پر بمباری کرکے متعدد رہائشی مکانات کو تباہ کردیاہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اتحادی افواج کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے صوبہ مآرب کے العبدیہ اور صوبہ البیضا کے ناطق اور الملاجم میں رہائشی مکانات پر وحشیانہ بمباری کی ہے۔

 گزشتہ ہفتے بھی یمن کے المسیرہ ٹی وی نے خبر دی تھی کہ جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے شمالی یمن کے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا تھا۔

گزشتہ ساڑھے پانچ سال سے یمن کو سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی شدید زمینی، سمندری اور فضائی جارحیت کا سامنا ہے۔ جنگ کے نتیجے میں اب تک جہاں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی اور لاکھوں دربدر ہو کر بے سرو سامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوئے وہیں یمن کے عوام کو کورونا وائرس سمیت مختلف قسم کے وبائی امراض کا بھی سامنا ہے۔

اس وقت سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ کے سبب یمن کی بنیادی تنصیبات تباہ ہو کر رہ گئی ہیں اور حتیٰ اسپتال، طبی مراکز، مساجد اور اسکولز بھی جارح دشمن کے حملے سے محفوظ نہیں رہ سکے ہیں۔

اس وقت یمنی عوام کو شدید طور پر غذا، دوا اور ایندھن جیسی دیگر ضروریات زندگی کی قلت کا بھی سامنا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .