۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
حمله هوایی به نوار غزه

حوزہ/ غزہ کے علاقے سے اسرائیل پر دو راکٹ داغے گئے جن میں سے ایک راکٹ کو ہدف پر پہنچنے سے پہلے ہی نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا جبکہ دوسرا راکٹ غزہ اور اسرائیل کی سرحد پر گرا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،غاصب صیہونی ٹولے نے رفح اور خان یونس کے مشرق میں واقع مختلف علاقوں پر شدید گولہ باری کی ہے جبکہ صیہونی وزیر جنگ نے حماس کو جنگ کی دھمکی دی ہے۔
غاصب صیہونی حکومت کی فوج نے ہفتے کی صبح غزہ کے جنوب میں واقع رفح اور خان یونس میں القسام سے وابستہ نگراں مراکز پر شدید گولہ باری کی۔ اس گولہ باری میں اگرچہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم بھاری مالی نقصان پہنچا۔
صیہونی فوج کے ترجمان مفزاک درومی نے جمعے کی شب دعوی کیا تھا کہ غزہ کے علاقے سے اسرائیل پر دو راکٹ داغے گئے جن میں سے ایک راکٹ کو ہدف پر پہنچنے سے پہلے ہی نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا جبکہ دوسرا راکٹ غزہ اور اسرائیل کی سرحد پر گرا۔
حالیہ ہفتوں کے دوران صیہونی دہشتگردوں اور فلسطینیوں کے درمیان کشیدگی میں خاصا اضافہ ہو گیا ہے۔
دریں اثنا صیہونی حکومت کے وزیر جنگ بینی گانٹز نے فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کو حملے کا نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔
غاصب صیہونی حکومت کی فوج کے ترجمان نے جمعے کے روز دعوی کیا ہے کہ غزہ سے اسرائیل پر دو راکٹ مارے گئے ہیں جس کے بعد صیہونی علاقوں سدیروت اور نیرعام میں خطرے کا سائرن بجنے لگا اور غاصب صیہونیوں پر شدید خوف طاری ہو گیا۔
اس کے ساتھ ہی غاصب صیہونی حکومت کے بحری جہازوں سے غزہ کے مغرب میں واقع بحیرہ شیخ عجلین میں روشنی بکھیرنے والے گولوں کا استعمال کیا گیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .