۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مواجهات بين الفلسطينيين وقوات الإحتلال في الضفة الغربية

حوزہ/ او آئی سی نے غزہ کے محاصرہ اور فلسطینیوں کے حقوق کی پامالی پر عالمی برادری سے اسرائیل کی سزا کا مطالبہ کردیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلامی تعاون تنظیم نے فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالی اور فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کرنے پر اسرائیل کی گوش مالی کا مطالبہ کیا ہے۔مذکورہ تنظیم سے وابستہ انسانی حقوق کی کمِیٹی کا کہنا تھا کہ یہاں پر لوگوں کو زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم اور انکے حقوق کو پامال کیا جارہا ہے۔تنظیم کے مطابق کورونا بحران کے باوجود یہاں پر تعصب کی پالیسی کے ساتھ فلسیطنیوں کو خطرات سے دوچار کیا گیا ہے اور حفاظتی اصول کے نام پر لوگوں کو بیماری کے علاج سے روکا جارہا ہے۔

کمیٹی نے فلسطینی قیدیوں کے ساتھ ناروا سلوک کی بھی شکایت کی ہے۔کمیٹی کے مطابق کورونا کے نام پر یہاں پر بیجا اور متعصبانہ پالیسیسوں کے ساتھ تمام انسانی حقوق کی پامالی اور بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عالمی برادری فلسطینیوں کے حقوق اور اسرائیل کے مظالم روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .