حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،غاصب صیہونی ٹولے نے رفح اور خان یونس کے مشرق میں واقع مختلف علاقوں پر شدید گولہ باری کی ہے جبکہ صیہونی وزیر جنگ نے حماس کو جنگ کی دھمکی دی ہے۔
غاصب صیہونی حکومت کی فوج نے ہفتے کی صبح غزہ کے جنوب میں واقع رفح اور خان یونس میں القسام سے وابستہ نگراں مراکز پر شدید گولہ باری کی۔ اس گولہ باری میں اگرچہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم بھاری مالی نقصان پہنچا۔
صیہونی فوج کے ترجمان مفزاک درومی نے جمعے کی شب دعوی کیا تھا کہ غزہ کے علاقے سے اسرائیل پر دو راکٹ داغے گئے جن میں سے ایک راکٹ کو ہدف پر پہنچنے سے پہلے ہی نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا جبکہ دوسرا راکٹ غزہ اور اسرائیل کی سرحد پر گرا۔
حالیہ ہفتوں کے دوران صیہونی دہشتگردوں اور فلسطینیوں کے درمیان کشیدگی میں خاصا اضافہ ہو گیا ہے۔
دریں اثنا صیہونی حکومت کے وزیر جنگ بینی گانٹز نے فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کو حملے کا نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔
غاصب صیہونی حکومت کی فوج کے ترجمان نے جمعے کے روز دعوی کیا ہے کہ غزہ سے اسرائیل پر دو راکٹ مارے گئے ہیں جس کے بعد صیہونی علاقوں سدیروت اور نیرعام میں خطرے کا سائرن بجنے لگا اور غاصب صیہونیوں پر شدید خوف طاری ہو گیا۔
اس کے ساتھ ہی غاصب صیہونی حکومت کے بحری جہازوں سے غزہ کے مغرب میں واقع بحیرہ شیخ عجلین میں روشنی بکھیرنے والے گولوں کا استعمال کیا گیا۔

حوزہ/ غزہ کے علاقے سے اسرائیل پر دو راکٹ داغے گئے جن میں سے ایک راکٹ کو ہدف پر پہنچنے سے پہلے ہی نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا جبکہ دوسرا راکٹ غزہ اور اسرائیل کی سرحد پر گرا۔
-
آتشیں غباروں اور پتنگوں سے صیہونیوں کو مزہ چکھائیں گے،فلسطینی تنظیم
حوزہ/فلسطین کی عوامی مزاحمتی تنظٰم کی ایک فوجی شاخ نے اعلان کیا ہے کہ تحریک مزاحمت کے جوان صیہونی فوجیوں کی جارحیت کا بھرپور اور منھ توڑ جواب دیں گے۔
-
بیت المقدس کے ساتھ غداری پر امارات کے خلاف پاکستان میں مظاہرہ
حوزہ/پاکستان کے عوام نے احتجاجی مظاہرے اور ریلیوں میں اسرائیل کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے سفارتی تعلقات کی برقراری کی مذمت کی۔
-
یمن؛ سعودی اتحادی افواج کی بمباری کا سلسلہ جاری، متعدد مکانات تباہ
یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج نے یمن کے مختلف رہائشی علاقوں پر بمباری کرکے متعدد رہائشی مکانات کو تباہ…
-
غزہ میں اسرائیل اور یو اے ای کے امن معاہدے پر فلسطینیوں کا احتجاج جاری
حوزہ/غم و غصے سے بھرے ہوئے مسلمانوں نے نتن یاہو، ٹرمپ اور محمد بن زاید کی تصاویر کو آگ لگادی۔
-
متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے تعلقات غیر اخلاقانہ و فسلطینی عوام سے دھوکہ، پاپولر فرنٹ آف انڈیا
حوزہ/ پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے چیئرمین او ایم اے سلام نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے تعلقات میں آئی حالیہ ’نرمی‘ کی مذمت کی۔
-
مسجد الحرام میں فلسطینی پرچم لہرانے پر پابندی /مزاحمتی علماء یونین کے سربراہ سخت برہم
حوزہ/ مزاحمتی علماء یونین کے سربراہ شیخ ماہر حمود نےمسجد الحرام میں فلسطینی پرچم لہرانے پر پابندی کے خلاف سخت برہمی کا اظہار کیا۔
-
فلسطینی سیاسی رہنما:
مقاومت کے مجاہدین حاج قاسم اور عماد مغنیہ کے آثار ہیں/ غداروں کے معاہدوں سے مقاومت کے مجاہدین پیچھے نہیں ہٹیں گے
حوزہ / اسلامی جہاد فلسطین کے ایک سیاسی رہنما نے کہا کہ ہم غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ کسی سمجھوتے پر عمل درآمد نہیں کریں گے اور ہم اسلامی ممالک سے فتح اور…
-
متعصبانہ پالیسیسوں کے ساتھ تمام انسانی حقوق کی پامالی اور بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی پر اسرائیل کو سزا دینا ناگزیر ہے
حوزہ/ او آئی سی نے غزہ کے محاصرہ اور فلسطینیوں کے حقوق کی پامالی پر عالمی برادری سے اسرائیل کی سزا کا مطالبہ کردیا۔
-
غزہ میں اسرائیل کے جرائم نے ساری انسانیت کو شرمسار کر دیا ہے: سید عمار حکیم
حوزہ/ حجۃ الاسلام و المسلمین سید عمار حکیم نے کہا: غزہ کے عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم اور نسل کشی نے انسانیت کے پرخچے اڑا دئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ