۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آسٹریلیا میں ہندوستانی حکومت کے خلاف مظاہرہ

حوزہ/ حجۃ الاسلام و المسلمين مولانا سيد ابوا لقاسم رضوي امام جمعہ میلبورن كي قيادت میں آسٹریلیا میں ہندوستانی حکومت کے تعصب اور عدم برداشت پر مبنی اندھے قانون NRC اور CAA کے خلاف آسٹریلیا میں کئی مظاہرے ہوئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام و المسلمين مولانا سيد ابوا لقاسم رضوي امام جمعہ میلبورن كي قيادت میں آسٹریلیا میں ہندوستانی حکومت کے تعصب اور عدم برداشت پر مبنی اندھے قانون NRC اور CAA کے خلاف آسٹریلیا میں کئی مظاہرے ہوئے۔

ان میں ہندوستانی قونصل خانے کے باہر دسمبر میں کیا جانے والا مظاہرہ جس میں مولانا کی قیادت میں وفد نے ہندوستانی قونصل خانے کو مذمتی قرار داد پیش کی تھی اور حکومت ہند سے مطالبہ کیا تھا کہ فوری اس ترمیم کو واپس لیا جائے اور ہندوستان کے شہریت کے قانون کا اطلاق بلا تفریق مذہب و ملت سبھی پر یکساں ہو اور ہندوستان کی آزادی و تعمیر و تشکیل میں مسلمانوں کا نمایاں رول رہا ہے اسے تسلیم کیا جائے اور ان کے ساتھ ہونے والی نا انصافی و ظلم کا خاتمہ ہو اور مسلمانوں کے معطل حقوق بحال ہوں۔

اسکے بعد میلبورن میں پارلیمنٹ کے باہر عظیم الشان مظاہرہ ہوا جس میں مقامی آسٹریلین اور ہندوستانیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی پھر فیڈریشن اسکوائر پر مظاہرہ ہوا جو بے حد کامیاب ہوا ہندوستانی مسلمانوں کے ساتھ ہندوؤں سکھوں اور انکی مذہبی قیادت نے بھی شرکت کی تھی اور اس قانون کی مذمت کی گئی تھی مقامی سیاستدانوں نے بھی شرکت کی اور ہندوستانی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیا اور مولانا سید ابو القاسم رضوی کو اپنی جانب سے تعاون کا یقین دلایا اور کہا یہ آواز سڑکوں سے پارلیمنٹ تک ہم لے جائیں گے اور ہم آپ کے ساتھ ہیں۔

الحمد للّٰہ اب آسٹریلیا کی نیو ساؤتھ ویلز کی پارلیمنٹ میں گرین پارٹی نے مذمتی قرار داد پیش کی اور مطالبہ کیا گیا ہے ہندوستان میں مسلمانوں پر ظلم بند کیا جائے اود شہریت کے اس ترمیمی بل کو منسوخ کیا جائے اور مسلمانوں کو دیگر ہندوستانیوں کی طرح برابر کا حق دیا جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .