۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
پزشک مسلمان از تابعیت آلمانی محروم شد زیرا حاضر به دست دادن با زنان نشد

حوزہ/جرمنی میں ایک مسلم ڈاکٹر کو خاتون سے ہاتھ ملانے سے انکار پر شہریت دینے سے منع کردیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،غیر ملکی میڈیا کے مطابق 2002 سے جرمنی میں رہائش پذیر لبنانی نژاد مسلم شخص جس نے اپنی میڈیکل کی تعلیم بھی جرمنی میں ہی مکمل کی تھی، 2012 میں جرمن شہریت کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق لبنانی نژاد شخص نے شہریت کے لیے مخصوص امتحان بھی اعلیٰ نمبروں سے پاس کیا اور 2015 میں جب وہ ایک جرمن شہری بننے ہی والا تھا کہ آخری لمحات میں اسے جرمنی کی شہریت دینے سے انکار کردیا گیا۔

لبنانی نژاد مسلمان ڈاکٹر کی درخواست اس وقت رد کی گئی جب اس نے شہریت کے سرٹیفکیٹ کی تقسیم کی تقریب میں عین جرمنی کی شہریت کا سرٹیفکیٹ لیتے وقت جرمن حکومت کی خاتون افسر سے ہاتھ ملانے سے انکارکردیا۔

جرمن حکام کے شہریت دینے سے انکار کے فیصلے کو مسلمان ڈاکٹر نے مقامی عدالت میں بھی چیلنج کیا تھا اور اب 5 سال بعد جرمن عدالت نے بھی اس کی درخواست مسترد کردی ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ درخواست گزار کا یہ عمل اور بنیاد پرست نظریہ جرمن معاشرے سے ہم آہنگ نہیں ہے اور ایک خاتون سے ہاتھ ملانے سے انکار صنفی امتیاز ہے جو کہ جرمن آئین کے خلاف ہے۔

رپورٹ کے مطابق جرمن عدالت میں مسلم ڈاکٹر نے مؤقف اپنایا کہ اس نے ایسا اس لیے کیا ہے کیونکہ اس نے اپنی بیوی سے وعدہ کیا ہے کہ وہ کبھی کسی عورت کا ہاتھ نہیں پکڑے گا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .