۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
ہندوستان

حوزہ/ہندوستان نے امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی (یو ایس سی آئی آر ایف) کی ملک میں اقلیت کو درپیش مسائل کا زمینی جائزہ لینے کی غرض سے دی گئی سفری درخواست مسترد کردی اور کہا کہ غیرملکی پینل کو ہندوستانی شہریوں کے آئینی حقوق کا جائزہ لینے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ہندوستان میں بی جے پی کو 2014 میں اقتدار میں آنے کے بعد سے، مسلمانوں پر شدید اور ہمہ جہت حملوں کی وجہ سے دنیا بھر میں تنقید کی جارہی ہے۔ امریکی پینل نے مطالبہ کیا ہے کہ ہندوستان کو شدید تشویش کا شکار ملک قرار دیا جائے۔

اے ایف پی کے مطابق ، امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی میں ہندوستان نے امریکی کمیشن کے اہلکاروں کی ویزا درخواستیں مسترد کر دیں ہیں۔

اطلاعات کے مطابق،امریکی کمیشن مذہبی آزادی کا پینل زمینی حقائق جانچنے کیلئے ہندوستان جانا چاہتا تھا لیکن ہندوستان نے امریکی کمیشن کی ویزے کے لئے دی جانے والی درخواستیں مسترد کردی ہیں۔

امریکی کمیشن کا ویزے مسترد ہونے کے بعد امریکی محکمہ خارجہ سے رابطہ کرلیا ہے۔

امریکی کمیشن، ہندوستانی شہروں کا دورہ کرنا چاہتا تھا، کمیشن نے سی اے اے جیسے متنازعہ شہریت ترمیم کے قانون، گائے کی وجہ سے لوگوں کے قتل، تبادلوں کو روکنے کے قانون، سپریم کورٹ کے بابری مسجد کے فیصلے اور کشمیر میں آرٹیکل 370 کا خاتمہ سمیت، دہلی، امرتسردیگر ریاستوں کا دورہ کرنے کی درخواست دی تھی، حقیقت میں امریکی کمیشن مسلمانوں، دلتوں، عیسائیوں پر مظالم کے زمینی حقائق دیکھنا چاہتا تھا۔

ہندوستانی وزیر خارجہ جے شنکر نے ہندوستانی پارلیمنٹ کو اسضمن میں خط بھی لکھا ہے اور بتایا ہے کہ امریکی کمیشن کی حالیہ رپورٹ جانبدار اور تعصب پر مبنی ہے اسی لئے مذہبی آزادی کے امریکی کمیشن کی ویزا دینے سے معذرت کر لی ہے کیونکہ بھارت اندرونی معاملات میں بیرونی مداخلت کی اجازت نہیں دے گا۔

یاد رہے کہ دو سال قبل بھی بھارت نے امریکی کمیشن کو ویزے جاری کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .