۶ آذر ۱۴۰۳ |۲۴ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 26, 2024
عزاداری بحرین

حوزہ/بحرین میں آل خلیفہ کی حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے بند کئے جانے والے عوامی مقامات کو کھولنے کا اعلان کرنے کے باوجود ماہ محر م الحرام میں عزاداری سیدالشہداء کی اجازت نہیں دی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق،آل خلیفہ کی جانب سے ماہ محرم الحرام میں عزاداری سیدالشہداء کی اجازت نہ دینے کی اصل وجہ آل خلیفہ حکومت کی جانب سے اس ملک کے شیعہ مسلمانوں کے خلاف آل خلیفہ حکومت کی امتیازی پالیسی کو قرار دیا گیا ہے۔

مرآه البحرین کی رپورٹ کے مطابق بحرین میں کورونا وائرس کے پھیلنے کے بعد اس ملک کے علماء اور اہم سیاسی اور مذہبی شخصیات نے بحرینی عوام سے کہا تھا کہ طبی اصولوں پرعمل کریں اور اس ملک کے شیعہ مسلمانوں نے اس پرعمل کیا۔

مرآه البحرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق مساجد اور امام بارگاہوں اور اسی طرح ماتمی انجمنوں نے طبی اصولوں کے مد نظر اس ملک میں مذہبی پروگراموں کے انعقاد کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا تھا لیکن آل خلیفہ کی حکومت نے شیعہ مخالف پالیسی کو جاری رکھتے ہوئے شیعہ مسلمانوں کو مذہبی مراسم کی ادائیگی کی اجازت نہیں دی ۔

بحرین میں انسانی حقوق کے سرگرم کارکنوں اور رہنماوں نے کہا ہے کہ آل خلیفہ کی حکومت اپنے عوام سے ڈر اور خوف کی وجہ سے اس قسم کے غیر قانونی اقدامات کر رہی ہے ۔

دوسری جانب بحرین کے ذرائع ابلاغ سے تعلق رکھنے والے رہنماوں نے اسی طرح تاکید کی کہ بحرین کے عوام کے انقلاب نے بحرین کی آل خلیفہ کی حکومت کے بہت سے اقدامات من جملہ عوام کو سرکوب کرنے کے لئے سکیورٹی کے سخت ترین اقدامات کو ناکامی سے دوچار کردیا ہے۔

واضح رہے کہ چودہ فروری دوہزار گیارہ کو امریکی و مغربی حمایت یافتہ بحرین کی ڈکٹیٹرحکومت کے خلاف بحرینی عوام کے انقلاب کا سلسلہ شروع ہوا تھا جو اب تک جاری ہے۔

بحرینی عوام آزادی، حق انتخاب اور مساوات جیسے بنیادی حقوق کے حصول کے لئے گزشتہ نو سال سے جدوجہد کر رہے ہیں مگراب تک آل خلیفہ حکومت کی جانب سے بہیمانہ سرکوبی، سزا، قید اور بربریت کے علاوہ اور کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .