۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
بحرین میں ڈکٹیٹر آل خلیفہ کے خلاف عوام کا احتجاجی مظاہرہ

حوزہ/ بحرین کے عوام نے اس ملک کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر مظاہرہ کر کے سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بحرین کے عوام نے اس ملک کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر مظاہرہ کر کے سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اللؤلؤه ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مظاہرے کے شرکاء نے آل خلیفہ حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور عام شہریوں اور انقلابیوں کے خلاف تشدد اور دشمنانہ اقدامات سے باز رہنے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرے کے شرکاء نے سیاسی قیدیوں کی گرفتاری کی مذمت کی اور آل خلیفہ کی جیلوں سے ان کی جلد سے جلد رہائی کا مطالبہ کیا۔مظاہرے کے شرکاء کا کہنا تھا کہ مطالبات کے حصول تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

بحرین میں چودہ فروری دو ہزار چودہ سے ڈکٹیٹر آل خلیفہ حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔ بحرین پر مسلط موروثی اور ڈکٹیٹر آل خلیفہ حکومت عوامی مطالبات تسلیم کرنے کے بجائے آل سعود کے فوجیوں کی مدد سے مظاہروں کو کچل دیتی ہے اور مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بناتی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .