حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرینی عوام نے ڈکٹیٹر آل خلیفہ حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے، جیل سے شیخ علی سلمان کی جلد از جلد رہائی کا مطالبہ کیا۔
اللؤلؤ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرینی مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں جمعیت الوفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان کی تصویریں اٹھائے ہوئے تھے اور آل خلیفہ حکومت کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔
بحرین کی کٹھ پتلی عدلیہ نے جمعیت الوفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان پر اٹھائیس دسمبر دوہزار چودہ کو قطر کے لئے جاسوسی کا جھوٹا الزام عائد کر کے انہیں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ شیخ علی سلمان کے خلاف اس جھوٹے الزام اور کٹھ پتلی عدلیہ کے حکم کے خلاف علاقائی و عالمی سطح پر سخت مذمت کی گئی ہے۔
بحرین میں ڈکٹیٹر آل خلیفہ حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف سن دوہزار گیارہ سے اس ملک میں احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔ انسانی حقوق کی حامی تنظیمیں برسوں سے آل خلیفہ حکومت کے مخالفین کی سرکوبی کی پالیسی کی مذمت اور ملک کے سیاسی نظام میں اصلاح کا مطالبہ کر رہی ہیں۔