۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آیت اللہ سیستانی

حوزہ/ حضرت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی دامت برکاتہ نے ایک پیغام کے ذریعے خطیب توانا ڈاکٹر سید کلب صادق نقوی کی رحلت پر لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، حضرت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی دامت برکاتہ کے تعزیتی پیغام کا تفصیلی متن کچھ یوں ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

انّا للّه و انا الیه راجعون

دانشور محترم خطیب توانا جناب ڈاکٹر سید کلب صادق نقوی (طاب ثراہ) کی رحلت کی خبر سن کر گہرے دکھ اور افسوس ہوا۔
اس بزرگوار نے کئی سالوں سے معارف اسلامی کی ترویج اور ہندوستانی مؤمنین کی علمی اور فکری رشد و ترقی کیلئے کسی بھی سعی و کوشش سے دریغ کئے بنا بہت ساری زحمات برداشت کیں ہیں۔ جزاہ اللہ أحسن جزاء المحسنین۔

میں اس عظیم عالم دین کی المناک رحلت کی مناسبت سے لواحقین سمیت لکھنؤ شہر کے برادران و خواہران ایمانی اور ہندوستان کے دیگر علاقوں کے عوام کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہوئے مرحوم و مغفور کی بلندی درجات اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل اور اجر عظیم کی بارگاہ الٰہی میں دعا کرتا ہوں۔

و لا حول و لا قوة  الّا بالله العلی العظیم

سید علی حسینی سیستانی
عراق -نجف اشرف

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .