۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ/ اس دور حاضر میں بین المذاہب و مسالک کے اتحاد کی اشد ضروت ہے ان کے اندر اختلاف ڈالنے والے امریکہ اور اسرائیل کے ایجنٹ جنہوں نے ہمیشہ عوام میں اختلاف ڈال کر اپنے مقاصد کو حاصل کرتے رہے ہیں۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بیں المذاہب و مسالک ہم آہنگی کے رہنما و امام جمعہ کینبرا علامہ اشفاق وحیدی نے ایک بین المذاہب ہم آہنگی کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دور حاضر میں آج ایسے نظام کی ضروت ہے جو محروموں مظلوموں کی مدد کرے اور امت مسلمہ اسرائیل کے خلاف متحد کر سکے آج امت کو امام خمینی رح جیسا لیڈر چائیے جو اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹا دے، آج زمانہ جان چکا ہے کہ جتنے بھی ظلم و بربریت کا بازار گرم ہیں اس کے پیچھے نام نہاد مفاد پرست حکمران ہیں
جنہوں نے ہمیشہ عوام کے خون کا سودا کیا ہے۔

علامہ موصوف نے کہا کہ جس دور سے ہم گزر رہے ہیں ہر شخص خوف و ہراس اور بے چینی کا شکار ہے کیونکہ کوئی خطہ محفوظ نہیں دہشت گردی اور شرپسند عناصر کا راج ہے جس کے خاتمہ کے لیے کوئی حکمران سنجیدہ نہیں روز بروز قتل غارت میں اضافہ عوام کا  امن چھین چکا ہے، جس وجہ سے آج عوام ایسے نظام کی تلاش میں ہے جس میں بے روزگاری دہشت گردی بھوک افلاس ظلم و بریت کا خاتمہ ہو۔

علامہ اشفاق وحیدی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس دور حاضر میں بین المذاہب و مسالک کے اتحاد کی اشد ضروت ہے ان کے اندر اختلاف ڈالنے والے امریکہ اور اسرائیل کے ایجنٹ جنہوں نے ہمیشہ عوام میں اختلاف ڈال کر اپنے مقاصد کو حاصل کرتے رہے ہیں۔ 

آخر میں کہا کہ مذہبی رواداری کو فروغ دینا چائیے مذہبی رواداری سے ہی ہم عوام کے حقوق کا تحفظ کر سکتے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .