اسلامی نظام
-
آیت اللہ سید علم الہدی:
انقلاب اور اسلامی نظام کے استمرار اور بقاء کا اصل سرمایہ شہداء کا خون ہے
حوزہ/ خراسان رضوی میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: انقلاب اسلامی، ائمہ اطہار (ع) کے انقلاب کا تسلسل ہے۔ شہداء کے خاندان اس نظام اور انقلاب اسلامی کی نعمتوں کا باعث ہیں اور حقیقت میں وہی اس انقلاب کے اصل مالک ہیں۔
-
حجت الاسلام والمسلمین صفائی بوشہری:
انتخابات سے مراد عوام کی طرف سے اسلامی نظام کی تشکیل ہے
حوزہ / بوشہر کے امام جمعہ نے کہا: انتخابات کا نتیجہ جمہوری اسلامی ایران کی سربلندی اور انقلاب اسلامی کے نظریات اور اقدار کے تحفظ کا باعث ہوگا۔
-
حجت الاسلام سید محسن دعائی:
عصرِ غیبت میں اسلامی نظام کی مشروعیت کی سب سے بڑی سند اور دستاویز ولی فقیہ ہیں
حوزہ / حجت الاسلام و المسلمین دعائی نے کہا: حوزاتِ علمیہ کے سلسلہ میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کا یہ مطالبہ ہے کہ حوزاتِ علمیہ میں مستعد اور توانا محققین سے استفادہ کرنا چاہئے۔ لہذا طلاب اسے کم نہ سمجھیں اور اسلامی نظام کی تیاری اور علمی و تحقیقی نقطہ نظر کو استوار کرنے میں اپنی تمام تر کوششیں صرف کریں۔
-
حجت الاسلام اشفاق وحیدی:
اسلامی نظام سے پاک اور صالح معاشرہ پیدا ہوتا ہے / عدل و انصاف سے قومیں ترقی کرتی ہیں
حوزہ / امام جمعہ ملبورن نے کہا: عالم اسلام کو ایک دیانتدار اور دیندار قیادت کی ضرورت ہے جس کی نمائندگی دنیا میں نمایاں ہو۔
-
ایران میں اسلامی نظام عملی طور پر نافذ ہے اور وہاں موجود قوانین قرآن اور سنت سے اخذ شدہ ہیں، علامہ احمد اقبال
حوزہ/ اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم رہنما نے کہا ہے کہ تعجب ہے ان مسلمان صحافیوں اور دانشوروں پر جو ایران میں پردہ کے خلاف استعماری تحریک کی حمایت میں بیان دے رہے ہیں کہ اس وقت ایران میں پردہ نہ کرنا مزاحمت کی علامت ہے۔
-
اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے نئے مرکزی صدر کا انتخابِ عمل
حوزہ / اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کا ساتواں سالانہ مرکزی مجلس عمومی اجلاس 19,20 نومبر 2022 ع بروز ہفتہ اور اتوار سکرنڈ سٹی ضلع نوابشاہ سندھ میں منعقد ہوا۔ جس میں برادر شہزاد رضا اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر منتخب ہوئے۔
-
امام جمعہ میلبورن آسٹریلیا:
اسلامی نظام،جمہوریت اور حقوق انسانی کا سب سے بڑا علمبردار، حجۃ الاسلام اشفاق وحیدی
حوزہ/ آج عالم اسلام میں جو اسلام کی صحیح اور نمائندگی نظر آتی ہے وہ امام خمینی رح کی جدوجہد اور مثبت فکر کی وجہ سے ہے، یہی وجہ ہے آج اسلامی نظام جمہوریت اور انسانی حقوق کے خیال رکھنے کا درس دیتا ہے۔
-
آیت اللہ اعرافی:
طلباء کی تعلیم و تربیت میں اساتید اور منتظمین کا اہم کردار ہے
حوزہ / حوزہ علمیہ کے سرپرست نے کہا: اسلامی نظام اور معاشرے کے مستقبل کے معماروں کی تعلیم و تربیت میں منتظمین اور اساتید کا اہم کردار ہے۔ کرونا کے دنوں میں تعلیمی نظام کو بھی مشکلات کا سامنا پڑا ہے لہذا سب کو مل کر اس کی تلافی کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔
-
تالش شہر کے امام جمعہ:
دشمن خواتین کی حیثیت کو نشانہ بنا کر اسلامی نظام پر کاری ضرب لگانا چاہتا ہے
حوزہ / حجت الاسلام مجتبیٰ نورزاد نے کہا: دشمن ہمیشہ حجاب کو ظلم اور سختی کا قانون ثابت کرنے کے درپے ہے لیکن دینی معاشرہ میں حجاب کی اہمیت کی وجہ سے دشمن اپنے مذموم اہداف حاصل نہیں کر سکا ہے۔
-
آیت اللہ سعیدی:
اسلامی نظام میں بہترین خدمت لوگوں کی مشکلات کو دور کرنا ہے
حوزہ / ایران کے شہر قم کے امام جمعہ نے کہا: اس وقت اسلامی نظام میں بہترین خدمت لوگوں کی مشکلات کو دور کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ کے نظام میں ہر وہ کام جو اسلامی نظام کی بہتری کے لئے انجام دیا جائے وہ عبادت شمار ہوتا ہے جس طرح کہ ہر وہ کام جو ظالم حکومت کیلئے انجام دیا جائے وہ لوگوں پر ظلم و ستم اور گناہ شمار ہوتا ہے۔
-
اربعین کی عظیم تحریک دراصل پورے عالم میں الہی و اسلامی نظام کے قیام کی جانب ایک قدم ہے، سیدہ زہرا نقوی
حوزہ/ دنیا کا ہر کلمہ گو حسینی ہے اس لئے اس کی ذمہ داری ہے کہ یزیدیت کے خلاف ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کام کرے اور سیرت امام حسین علیہ سلام کو اپنے کردار پر نافذ کرتے ہوئے پیغام حسینیت دنیا کے کونے کونے میں پہنچائے۔
-
باحجاب خواتین معاشرے میں اعلی اقدار کے نفاذ اور اسلامی نظام قائم کرنے کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہیں، زہرا نقوی
حوزہ/ پروردگار نے عورت کی قدر و منزلت اور وقار برقرار رکھنے کے لیے پردے کا حکم دیا اور اپنے شرعی تقاضے پورے کرتے ہوئے اسے عملی میدان چاہے وہ علم کا میدان ہو ، یا سیاست کا ، کوئی ہنر ہو یا کاروبار اپنی صلاحیتیں استعمال کرنے کی اجازت دی ہے۔
-
ملک و قوم کے تمام مسائل کا حل اسلامی نظام کے قیام میں مضمر ہے، محمد حسین محنتی
حوزہ/ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی سندھ کے امیر نے کہا کہ اسلام مغلوب نہیں غالب ہونے کیلئے آیا ہے، اپنی اصلاح کے ساتھ معاشرے کی دینی ضروریات کو کیسے پورا کریں یہ علماء کرام کا کام ہے۔
-
اسلام میں جتنی ندا ولایت کے لئے دی گئی ہے اتنی کسی شی کے لئے نہیں دی گئی، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/ اسلام میں جتنا ولایت کی طرف پکارا گیا ہے، ولایت کی طرف بلایا گیا ہے ، ولایت کی طرف دعوت دی گئی ہے ، اتنی کسی شی کی طرف دعوت نہیں دی گئی۔
-
نظام ولایت فقیہ در اصل قرآن کریم کا دیا ہوا نظام ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی
حوزہ/ وطن عزیز پاکستان میں ایم آئی سکس کے ایجنٹس ایک مرتبہ پھر تشیع کے کے پاکیزہ اور نورانی چہرے کو داغدار کرنے کے لیے متحرک ہو چکے ہیں ان کی ان سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے علماء کرام اور نظریاتی تنظیموں کو آگے آنا چاہیے تا کہ معاشرے میں نظام ولایت فقیہ کا مکمل تعارف کرائیں اور شبہات اور اشکالات کا جواب دیں۔ ہم عوام میں آگاہی اور شعور کی تحریک چلا کر دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنائیں گے۔
-
اسلامی نظام اور جمہوریت ہی پاکستان کا مقدر ہے، اعجاز احمد ہاشمی
حوزہ/ پاکستان میں ہونے والی جمہوری جدوجہد میں سیاسی کارکنوں نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی جنگ لڑی، اسلامی نظام اور جمہوریت ہی پاکستان کا مقدر ہے۔
-
دور حاضر میں ایسے نظام کی ضروت ہے جو محروموں و مظلوموں کی مدد کرے، علامہ اشفاق وحیدی
حوزہ/ اس دور حاضر میں بین المذاہب و مسالک کے اتحاد کی اشد ضروت ہے ان کے اندر اختلاف ڈالنے والے امریکہ اور اسرائیل کے ایجنٹ جنہوں نے ہمیشہ عوام میں اختلاف ڈال کر اپنے مقاصد کو حاصل کرتے رہے ہیں۔
-
امام جمعہ و نمائندہ ولی فقیہ مازندران:
ولایت فقیہ مہدویت پر مبنی ہے، حجت الاسلام محمدی لائینی
حوزہ / مازندران میں رہبر معظم انقلاب کے نمائندے نے اسلامی معاشرے میں انتظار اور مہدویت کی ثقافت کی مضبوطی کو اسلام اور انقلاب کے دشمنوں کو کمزور کرنے کا ایک اہم عنصر قرار دیا اور کہا کہ مہدویت کی ثقافت طاقت کا ایک بنیادی مرکز ہے جس پر خصوصی توجہ دی جانی چاہیے۔
-
نمائندہ ولی فقیہ ہندوستان:
حوزہ علمیہ ہند، اسلامی نظام اور حوزہ علمیہ قم کی بین الاقوامی ترجیحات کا حصہ ہے، حجت الاسلام مہدی مہدوی پور
حوزہ/ اقتصادی اعتبار سے ہندوستان کا شمار دنیا کے پانچ برتر ممالک میں ہوتا ہے اس لیے یہ ملک اسلامی نظام اور حوزہ علمیہ قم کی بین الاقوامی ترجیحات کا حصہ ہے۔