حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سابق ممبر امن کمیٹی و بین المذاہب ہم آہنگی علامہ اشفاق وحیدی نے پی ٹی وی ورلڈ کی اینکر محترمہ ماہین قریشی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا: سیاسی جماعتوں کو چاہئے کہ وہ ایک ایجنڈے پر اکٹھا ہو کر ملک دشمن قوتوں کے عزائم کو ناکام بنائیں۔ معاشی بحران اور برائیوں کا خاتمہ اسلامی نظام کے ہی ذریعہ ممکن ہے۔
انہوں نے کہا: ریاستی اداروں کو مضبوط کرنا تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے۔ دہشتگردی کے خلاف لڑنے والی دفاعی فورسز کے شہداء کو پاکستانی عوام سلام پیش کرتی ہے۔
علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا: حکمران عوام کی زندگی کو خوشحال بنانے کے لیے پالیساں مرتب کریں تاکہ ہر طبقے کو اپنے حقوق مل سکیں۔
انہوں نے مزید کہا: ملک عزیز کو کوئی طاقت نقصان نہیں پہچا سکتی کیونکہ پاکستان روز بروز مضبوط ہو رہا ہے۔ تعلیم، میڈیکل اور رہائشی منصوبوں میں حکومت نوجوان نسل پر توجہ دے تاکہ ہر فرد تک ایسی سہولیات پہنچ سکیں۔









آپ کا تبصرہ