اتوار 7 دسمبر 2025 - 20:44
آئی ایس او کا کراچی میں ”احیائے ثقافتِ اسلامی و استحکامِ پاکستان کے عنوان سے عظیم الشان اجلاس

حوزہ/امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ریجن ضلع پروفیشنل کے تحت، پہلا عمومی اجلاس”احیائے ثقافتِ اسلامی و استحکامِ پاکستان“ کے عنوان سے 6 اور 7 دسمبر 2025ء کو مؤسسہ شہید عارف حسین الحسینی گلشن اقبال میں منعقد ہوا؛ اجلاس کا آغاز ترانہ امامیہ سے ہوا، جبکہ دعائے سلامتی امام زمانہ سے اجلاس کا باقاعدہ اختتام کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ریجن ضلع پروفیشنل کے تحت، پہلا عمومی اجلاس”احیائے ثقافتِ اسلامی و استحکامِ پاکستان“ کے عنوان سے 6 اور 7 دسمبر 2025ء کو مؤسسہ شہید عارف حسین الحسینی گلشن اقبال میں منعقد ہوا؛ اجلاس کا آغاز ترانہ امامیہ سے ہوا، جبکہ دعائے سلامتی امام زمانہ سے اجلاس کا باقاعدہ اختتام کیا گیا۔

اجلاس میں شہر بھر کی یونیورسٹیوں سے عہدیدران نے شرکت کی۔

آئی ایس او کا کراچی میں ”احیائے ثقافتِ اسلامی و استحکامِ پاکستان کے عنوان سے عظیم الشان اجلاس

اجلاس کے پہلے روز ضلعی نامزد کابینہ کی منظوری اور حلف برداری کی گئی، جبکہ دوسرے روز شش ماہی شعبہ جاتی منصوبہ بندی کی منظوری کا سلسلہ مکمل کیا گیا۔

آئی ایس او کا کراچی میں ”احیائے ثقافتِ اسلامی و استحکامِ پاکستان کے عنوان سے عظیم الشان اجلاس

رواں سال کے پہلے اجلاس عمومی سے ریجنل صدر برادر عون رضوی اور رکن نظارت برادر مہدی نے خطاب کیا اور تنظیمی اقدار و روایات، کام کرنے کے طریقۂ کار، مسائل کا حل اور باہمی اتحاد و یگانگت سے متعلق گفتگو کی۔

سماجی شخصیت برادر نسیم حیدر نے کیرئر کونسلنگ کے عنوان پر سیر حاصل گفتگو کرتے ہوئے طلباء کی رہنمائی کی۔

اجلاس کے دوران ضلعی اور یونٹ کے عہدیداران سے تنظیمی کورس ”آغاز سفر“ کا ٹیسٹ لیا گیا۔

اجلاس کے آخر میں ضلعی صدر برادر تجمل شگری نے اختتامی گفتگو کرتے ہوئے تمام شرکاء اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

آئی ایس او کا کراچی میں ”احیائے ثقافتِ اسلامی و استحکامِ پاکستان کے عنوان سے عظیم الشان اجلاس

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha