جمعہ 5 دسمبر 2025 - 13:51
دینی مدارس دین اور انسان دوستی کا مرکز ہیں / ان کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں

حوزہ / قاری حنیف جالندھری  نے کہا: مدارس کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ حکموت کو مدارس کو تنگ کرنے کی پالیسی ترک کرنا ہو گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس العربیہ پاکستان صوبہ پنجاب کے ضلعی مسئولین کے اجلاس، منعقدہ دفتر وفاق المدارس العربیہ پاکستان شیر شاہ روڈ ملتان میں مسئولین سے خطاب کرتے ہوئے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ حضرت مولانا محمد حنیف جالندھری نے کہا: مدارس دین اور انسان دوستی کا مرکز ہیں۔ جب تک یہ دینی مدارس قائم ہیں ملک میں اسلامی اقدار موجود ہیں۔ ملک میں اسلامی تعلیمات اور جملہ دینی اقدار مدارس کے دم سے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: دینی مدارس دینی تعلیم اور حفاظتِ اسلام کے علمبردار ہیں جب تک اسلام رہے گا، دینی مدارس بھی رہیں گے۔ دینی تعلیم کو دنیا کی کوئی طاقت ختم نہیں کرسکتی۔ دینی مدارس کی حفاظت کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔

دینی مدارس دین اور انسان دوستی کا مرکز ہیں / ان کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں

قاری حنیف جالندھری نے کہا: 1860ء کے سوسائٹی ایکٹ کے تحت رجسٹریشن کے علاوہ کسی اور طرح سے دینی مدارس کی رجسٹریشن قبول نہیں ہے، جبری رجسٹریشن قبول نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا: حکومت کو دینی مدارس کو تنگ کرنے کی پالیسی ترک کرنی ہوگی۔ مدارس دین کا بھی مرکز ہیں اور انسان دوستی کا بھی مرکز ہیں، جب تک یہ دینی مدارس قائم ہیں ملک میں اسلامی اقدار موجود ہیں، ملک میں اسلامی تعلیمات اور جملہ دینی اقدار مدارس کے دم قدم سے ہیں، مدارس کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha