۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
محمد محفوظ مشہدی

حوزہ/ دینی مدارس کے طلبہ کو بھی سرکاری ملازمتوں میں حصہ دیا جائے۔ دینی مدارس کے طلبہ کو سی ایس ایس اور پی سی ایس کے مقابلے کے امتحانات میں بھی مواقع ملنے چاہئیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لاہور/ جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما سید محمد محفوظ مشہدی نے کہا ہے کہ کچھ عناصر کی طرف سے نئے وفاق المدارس کی تشکیل پر اعتراض بلا جواز ہے ۔ہم مدارس کے نام پر سیاست کے حق میں نہیں ہیں، آبادی میں اضافے کے باعث جس طرح نئی یونیورسٹیاں قائم ہوتی ہیں، اسی طرح نئے مدرسہ بورڈز کا بھی قیام عمل میں لایا گیا ہے تو اس پر اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے معیار تعلیم بلند ہوگا اور ارتکاذ اختیارات کا خاتمہ بھی۔ نئے مدرسہ بورڈز سے تمام مدارس مستفید ہوں گے، شفاف امتحانی نظام پر توجہ دی جائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نئی رجسٹریشن سے جمہوری طریقے کے ساتھ نئے وفاق المدارس کو چلایا جائے گا۔

محفوظ مشہدی نے مطالبہ کیا کہ دینی مدارس کے طلبہ کو بھی سرکاری ملازمتوں میں حصہ دیا جائے۔ دینی مدارس کے طلبہ کو سی ایس ایس اور پی سی ایس کے مقابلے کے امتحانات میں بھی مواقع ملنے چاہئیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .