وفاق المدارس پاکستان
-
قرآن مجید نے تفکرو تدبر کی دعوت دی ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ علی مسجد جامعہ المنتظر میں خطاب کرتے ہوئے وفاق المدارس الشیعہ کے صدر کا کہنا تھا کہ انسان جب مصیبتوں میں گھر جاتا ہے تو سوائے اللہ کے اسے کوئی بچانے والا نہیں ہوتا۔ مرض سے شفا بیرون ملک علاج سے نہیں بلکہ اللہ کو یاد کرنے سے ملتی ہے۔ علی مسجد جامعہ المنتظر لاہور میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قرآن مجید کہتا ہے کہ اللہ مشکلات سے نکالنے کے ایسے راستے پیدا کرتا ہے جو وہم و گمان میں بھی نہیں ہوتے۔
-
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان:
یکساں قومی نصاب کے نام پر تیار کردہ سلیبس قرآن و سنت، آئین پاکستان اور قومی وحدت کے منافی
حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے یکساں نصاب پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ تعلیمی نصاب میں مشترکات پر توجہ دی جائے، نفرت اور اختلاف پیدا کرنے والے امور کو شامل نہ کیا جائے۔درود میں تبدیلی پر اجلاس میں تشویش کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ نئے متعارف کروائے گئے درود میں شامل عبارت کی تائید قرآن و سنت سے نہیں ہوتی، اسے درست کیا جائے۔
-
اسلام کے بجائے فرقوں پر زیادہ زور امت کے زوال کا سبب بنا، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ سربراہ وفاق المدارس شیعہ پاکستان نے خطبہ جمعہ میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی جس مقصد کے لئے بنائی گئی اب اس کا کچھ نہیں پتہ۔غیر موثرہوچکی ہے، اب بھی یورپی یونین کے اصرار پر امریکی صدر جنگ بندی کے لئے مجبور ہوا۔ دیگر چند مسلمان ممالک نے کچھ آوازبلند کی۔ مسلمان اب بھی ہوش میں آئیں ، اللہ کی طرف رجوع کریں۔ سابقہ امتوں کے انجام سے عبرت حاصل کریں۔ جو قوم اللہ کو بھلا دیتی ہے تو اللہ بھی اسے بھلا دیتا ہے اور وہ مختلف عذابوں، بلاﺅں کا شکار ہوجا تی ہے۔
-
علی فاضل لنکرانی کی رحلت پر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کا تعزیتی پیغام
آیت اللہ العظمی فاضل لنکرانی مرحوم کے بھائی جناب علی فاضل لنکرانی کی رحلت پر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے آیت اللہ محمد جواد فاضل لنکرانی اور لواحقین کو تعزیت پیش کی۔
-
رمضان المبارک ماہِ رحمت و مغفرت، سانس لینا تسبیح، نیند بھی عبادت ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے ماہ رمضان کے پیغام میں کہا کہ ماہ مقدس میں اعمال قبول اور دعائیں منظور ہوتی ہیں،قرآن مجید کی تلاوت کا اہتمام کرنا چاہیے و قریبی رشتہ داروں کا خیال رکھیں، اور زبانوں کی حفاظت کریں و اپنی نظروں کو حرام سے بچائیں۔
-
ہم مدارس کے نام پر سیاست کے حق میں نہیں ہیں، رہنما جمعیت علمائے پاکستان
حوزہ/ دینی مدارس کے طلبہ کو بھی سرکاری ملازمتوں میں حصہ دیا جائے۔ دینی مدارس کے طلبہ کو سی ایس ایس اور پی سی ایس کے مقابلے کے امتحانات میں بھی مواقع ملنے چاہئیں۔
-
سرزمین سبزوار سے نمودار ہونے والا علمی ستارہ آج لوٹ گیا، علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی
حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مرکزی رابطہ سیکٹری حجت الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی نے مشہد المقدس سے تعلق رکھنے والے عظیم عالم مجاہد حضرت آیت اللہ سید محمد حسن علوی سبزواری کی وفات پہ افسوس کا اظہار کیا ہے۔
-
مظلوم بے گناہ شیعوں کا قتل عام حکومت کی بدترین ناکامی کا ثبوت ہے، علامہ علی اصغر سیفی
حوزہ/ اپنے ملک کے شہریوں کو امن و امان فراہم کرنا اس ملک کے حکومتی سسٹم کی پہلی ترجیح ہوتی ہے اگر امن و امان نہیں تو گویا جنگل راج ہے۔
-
قرآن ہر مصیبت ، بیماری کا علاج اور برکت و نجات کا ذریعہ ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر نے خطبہ جمعہ میں بیان کیا کہ ہر دور کی طرح آج بھی قرآن ہر مصیبت ، بیماری کا علاج اور برکت و نجات کا ذریعہ ہے۔ کاروبار شروع کرنے سے پہلے دکان، دفتر کی صفائی کے بعد قرآن کی تلاوت و دعا کو ترقی و برکات کا موجب بتایا گیا ہے۔ بیماری کی شفا بھی تلاوت سے ممکن ہے۔
-
علامہ نیاز حسین نقوی کا 6دسمبر کوچہلم، ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور مجلس عزاء منعقد
حوزہ/ جامع مسجد علی جامعتہ المنتظر میں علامہ نیاز حسین نقوی کا 6دسمبر کو چہلم و ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور مجلس عزاء، ساڑھے گیارہ بجے سے نماز ظہر تک قرآن خوانی اور اجتماعی دعا ہوگی۔