۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

آیت ‌اللہ ‌العظمی فاضل لنکرانی مرحوم کے بھائی جناب علی فاضل لنکرانی کی رحلت پر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے آیت اللہ محمد جواد فاضل لنکرانی اور لواحقین کو تعزیت پیش کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آیت ‌اللہ ‌العظمی فاضل لنکرانی مرحوم کے بھائی جناب علی فاضل لنکرانی کی رحلت پر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے آیت الله محمد جواد فاضل لنکرانی اور لواحقین کو تعزیت پیش کی۔

تعزیتی پیغام کا مکمل متن اس طرح ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

جناب آیت الله حاج شیخ جواد فاضل لنکرانی دامت توفیقاته

آیت‌ اللہ ‌العظمی فاضل لنکرانی کے برادر گرامی مرحوم و مغفور جناب علی فاضل لنکرانی کی رحلت پر جنابعالی اور فاضل لنکرانی خاندان کی خدمت میں تعزیت عرض کرتا ہوں اور بارگاہ خداوندی میں مرحوم کے لئے رحمت و مغفرت اور جنابعالی کی صحت و عافیت کا طلبگار ہوں۔

والسلام علیکم و رحمۃ اللہ

حافظ سید ریاض حسین نجفی

۲۰ اپریل ۲۰۲۱ء

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .