۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
مرکزی صدر اصغریہ آرگنائیزیشن پاکستان

پاکستان کے روزنامہ 92 نیوز کی طرف سے مولا علی علیہ السلام کی شان اقدس میں بدترین گستاخی شايع کرنے پر اس اخبار کے مالکان و لکھاری کی شدید مذمت کرتے ہیں اور  قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کامران رضا سومرو مرکزی صدر اصغریہ آرگنائیزیشن پاکستان کے روزنامہ 92 نیوز کی طرف سے مولا علی علیہ السلام کی شان اقدس میں بدترین گستاخی شايع کرنے پر اس اخبار کے مالکان و لکھاری کی شدید مذمت کرتے ہیں اور  قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس روزنامے نے صرف شیعوں کے امام عالی مقام کی توھین نہیں کی بلکہ جس صحابی نے دعوت کی اس کی بھی کی جو شریک تھے ان سب کی ہے۔

اولاتو یہ روایت جھوٹی ہے جب اس میں امام المتقین کا نام آئے تو کیونکہ یہ روایت قرآن کریم کے صریح مخالف ہے علی علیہ السلام"یطھر کم تطھیرا"کے زمرے میں آتے ہیں،اگر باقی افراد کی بات کی جائے تو ممکن ہے کہ وہ سب کے سب شراب کی نجاست سے ملے ہوں،مسلمان ہوش کے ناخن لیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے 92 نیوز کی خصوصی اشاعت میں امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کی شان میں کچھ  ایسی باتیں جس میں کہا گیا کہ امیر المؤمنین حضرت علی علیہ السلام نے شراب پی (معاذاللہ) و حالت شراب میں نماز ادا کی۔کچھ سال قبل بھی اس قسم کی تحریر ایک مجلے میں شائع کی گئی تھی، جس پر شدید رد عمل کے نتیجے میں معافی مانگی گئی تھی۔

روزنامہ 92نیوز کی طرف سے مولا علی (ع) کی شان میں گستاخی پر قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ


 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .