۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان

حوزہ/ اسلامی نظریاتی کونسل ملک میں اسلامی قوانین کے خلاف قانون سازی کے عمل پر نظر رکھتی ہے اور دینی قوانین کے  مطابق قانون سازی میں حکومت کی مدد کرتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حکومت پاکستان نے اسلامی نظریاتی کونسل کے نئے عہدیداروں کا اعلان کر دیا گیا۔ قبلہ ایاز کو تین سال کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل کا چیئرمین بنایا گیا ہے جبکہ دیگر ارکان میں حجۃ الاسلام محمد حسین اکبر، حافظ طاہر اشرفی، ڈاکٹر عمیر محمود صدیقی، پیر ابوالحسن محمد شاہ، محمد حسن حسیب الرحمان، مولانا حامد الحق حقانی، سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، پیر زادہ جنید امین، مفتی محمد زبیر، سید محمد حبیب عرفانی اور مولانا نسیم علی شاہ شامل ہیں۔

وزارت قانون کی جانب سے اسلامی نظریاتی کونسل کے 12 ممبران کی تقرریوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ تقرریاں صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے عمل میں لائی گئی ہیں۔

مذکورہ بالا ارکان کی تقرریاں 3 سال کی مدت کے لئے کی گئی ہیں۔ تین سال کے بعد کونسل کے نئے ارکان کا تعین کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل ملک میں اسلامی قوانین کے خلاف قانون سازی کے عمل پر نظر رکھتی ہے اور دینی قوانین کے  مطابق قانون سازی میں حکومت کی مدد کرتی ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کے نئے عہدیداروں کا اعلان،ڈاکٹر قبلہ ایاز تین سال کیلئے چیئرمین منتخب

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .