۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
علامہ مقصود ڈومکی

حوزہ/ پاکستان میں بسنے والے تمام مسلمان اور ریاستی ادارے سب دین اسلام کے پیروکار ہیں اور ناموس رسالت پر کسی سمجھوتے کے قطعاً قائل نہیں، جو طاقتیں انہیں ایک دوسرے کے خلاف صف آراء کرنا چاہتی ہیں وہ اسلام اور پاکستان کی دشمن ہیں

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلام آباد/ ناموس رسالتؐ کے لیے دنیا کی ہر چیز قربان کی جا سکتی ہے۔خاتم النبین حضرت محمدؐ کی حرمت و عظمت پر کامل ایمان مسلمان ہونے کی اولین شرط ہے۔ دین اسلام کا تحفظ ہم سب پر واجب ہے۔جو شخص ختمی مرتبت حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی شان میں گستاخی کا مرتکب ہو وہ اسلام اور اہل اسلام کا کھلا دشمن ہے۔ان خیالات کا اظہار ترجمان مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ مقصود علی ڈومکی نے اپنے ایک جاری بیان میں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی طرف سے طاقت کا بےجا استعمال درست نہیں۔قانون وانصاف کی بالادستی کو ہرحال میں مقدم رکھنا آئینی تقاضا ہے انتشاریا تصادم کی طرف جانا ایسی سنگین غلطی ہوگی جس کا خمیازہ نسلوں کو بھگتنا پڑے گا،معاملات کو مذاکرات سے حل کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ ملک کے اندر ہیجانی کیفیت کا خاتمہ ہو سکے۔صیہونی و استعماری طاقتوں نے مذہب جیسے حساس معاملے کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر کے عالم اسلام میں انتشار پیدا کیا ہے۔یہود و نصاری نے ہمیشہ چنگاری پھینک کر ہمارے گھر کو آگ لگانے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں کی مذہبی وابستگی کو ایندھن سمجھنے والوں کی چالوں سے ہم سب کو چوکنا رہنا ہوگا۔پاکستان میں بسنے والے تمام مسلمان اور ریاستی ادارے سب دین اسلام کے پیروکار ہیں اور ناموس رسالت پر کسی سمجھوتے کے قطعاً قائل نہیں۔جو طاقتیں انہیں ایک دوسرے کے خلاف صف آراءکرناچاہتی ہیں وہ اسلام اور پاکستان کی دشمن ہیں۔موجودہ صورتحال میں دانش وبصیرت کادامن مضبوطی سے پکڑنے کی ضرورت ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .