۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
ماہ مبارک رمضان کے سلسلے میں جامعۃالمصطفی خاتم النبیین جیک آباد میں وارثان شہدا کے اعزاز میں تقریب منعقد

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ ماہ مبارک رمضان میں قران کریم کی تلاوت اور قرآن فہمی کے ذریعے ہمیں کردار سازی پر توجہ دینی چاہٸے۔ مساجد اور امام بارگاہوں کے منتظمین کو چاہٸے کہ روزانہ تلاوت قرآن کریم اور قرآن فہمی کے حوالے سے خصوصی تقریبات منعقد کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ماہ مبارک رمضان کے سلسلے میں جامعۃالمصطفی خاتم النبیین جیک آباد میں وارثان شہدا کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ماہ مبارک رمضان اللہ کا مہینہ ہے جس میں تمام انسان اللہ رب العزت کے مہمان ہیں روزہ خداوند تبارک و تعالی کی عبادت اور بندگی کا نام ہے جو ضیافت الہی کا سبب ہے۔

تصویری جھلکیاں: ماہ مبارک رمضان کے سلسلے میں جامعۃالمصطفی خاتم النبیین جیک آباد میں وارثان شہدا کے اعزاز میں تقریب منعقد

انہوں نے کہا کہ گرمی کا روزہ عظیم عبادت اور خوشنودی خدا کا باعث ہے۔ ماہ مبارک رمضان میں قران کریم کی تلاوت اور قرآن فہمی کے ذریعے ہمیں کردار سازی پر توجہ دینی چاہٸے۔ مساجد اور امام بارگاہوں کے منتظمین کو چاہٸے کہ روزانہ تلاوت قرآن کریم اور قرآن فہمی کے حوالے سے خصوصی تقریبات منعقد کریں۔

انہوں نے کہا کہ شہدا محفل انسانی کی شمع ہیں جو اپنے خون کا نذرانہ دے کر انسانی معاشرے کو روشن رکھتے ہیں۔ ہم اپنے ان شہدا کو کبھی نہیں بھول سکتے کہ جنہوں نے حسینیت کی راہ میں اور عشق امام حسین علیہ السلام میں اپنے مقدس لہو کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی ادارے مزار قاٸد کے ساٸے میں بیٹھی ہوٸی ماوں بہنوں اور بیٹیوں کی فریاد کو سنیں۔ ریاست ماں ہوتی ہے جسے اپنے شہریوں کے ساتھ شفقت سے پیش آنا چاہٸے۔

اس موقع پر تقریب سے انجمن سپاہ علی اکبر کے ناظم اعلی راجہ سید ریاض علی شاہ بخاری اور مدرسہ المصطفی خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے واٸس پرنسپل علامہ حاجی سیف علی ڈومکی نے بھی خطاب کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .