وارثان شہداء
-
سندھ حکومت وارثانِ شہداء سے کئے گئے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنائے، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/ وارثان شہداء کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے تحریری معاہدے میں چوک شہداء کا اعلان کیا جو آج تک نا بن سکا۔ سندھ حکومت وارثانِ شہداء سے کئے گئے 21 نکاتی تحریری معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنائے۔ اور چوک شہداء کے نوٹیفکیشن پر عمل کیا جائے۔ آج بھی شکار پور ضلعے میں کالعدم دہشت گرد تنظیم اور سماج دشمن عناصر کے اڈے اور سہولت کار موجود ہیں۔ جن کے خلاف آپریشن لازمی ہے۔
-
گرمی کا روزہ عظیم عبادت اور خوشنودی خدا کا باعث ہے، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ ماہ مبارک رمضان میں قران کریم کی تلاوت اور قرآن فہمی کے ذریعے ہمیں کردار سازی پر توجہ دینی چاہٸے۔ مساجد اور امام بارگاہوں کے منتظمین کو چاہٸے کہ روزانہ تلاوت قرآن کریم اور قرآن فہمی کے حوالے سے خصوصی تقریبات منعقد کریں۔
-
شکارپور میں شہداء نماز جمعہ کی چھٹی برسی؛ سندہ حکومت وارثان شہداء سے کئے گئے معاہدے پر عمل اور کالعدم جماعتوں کے خلاف کارروائی کرے، مقررین
حوزہ/ وارثان شہداء کمیٹی شکارپور کے زیر اہتمام شہداء نماز جمعہ کی چھٹی برسی کے موقع پر عظمت شہداء کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
-
6 سال کا طویل عرصہ گذر جانے کے باوجود شکارپور کے وارثان شہداء کو انصاف نہیں ملا، علامہ مقصود علی ڈومکی
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی کی ایم ڈبلیو ایم تحصیل گڑہی یاسین کے زیر اہتمام لبیک یا زینب پیدل مارچ میں شرکت کی اور گڑھی یاسین پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔
-
سانحہ مجھ کے وارثانِ شہداء سے وفاقی اور صوبائی حکومت نے جو وعدے کئے ہیں ان پر مکمل عملدرآمد کیا جائے، علامہ مقصود علی ڈومکی
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ اربعین شہدائے کربلا کے حوالے سے ابھی تک سندھ حکومت نے عزاداروں کے خلاف قائم مقدمات واپس نہیں لئے۔ یہ مقدمات در حقیقت ہمارے بنیادی انسانی حقوق پر حملہ اور ہمارے مذہبی آزادی سلب کرنے کے مترادف ہیں۔