۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ افتخار حسین نقوی

حوزہ/ جس طرح تحریک لبیک کے کارکنوں کی جانب سے اس معاملے پر احتجاج کیا گیا اور جلوس نکالے گئے، کچھ نہتے افراد قتل ہوئے اور شہید ہوئے، سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا، یہ انداز اور رویہ نہ اسلامی ہے، نہ انسانی اور نہ حضور (ص) کے ساتھ عشق کا تقاضہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،تحریک لبیک کے احتجاج اور دھرنوں سے متعلق معروف عالم دین علامہ افتخار حسین نقوی کا کہنا ہے کہ اسلام دین محبت ہے، ایک مذہبی جماعت کا انداز اور رویہ نہ اسلامی ہے اور نہ ہی حضور (ص) کے ساتھ عشق کا تقاضہ ہے، اس گروپ کا ردعمل فساد ہے، دین کی خدمت نہیں۔

ملک بھر میں جاری تحریک لبیک کے احتجاج اور دھرنوں پر علامہ افتخار حسین نقوی نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح تحریک لبیک کے کارکنوں کی جانب سے اس معاملے پر احتجاج کیا گیا اور جلوس نکالے گئے، کچھ نہتے افراد قتل ہوئے اور شہید ہوئے، سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا، یہ انداز اور رویہ نہ اسلامی ہے، نہ انسانی اور نہ حضور (ص) کے ساتھ عشق کا تقاضہ ہے۔

علامہ افتخار نقوی نے کہا کہ تحریک لبیک کو یاد رکھنا چاہیئے کہ کسی ایک انسان کا قتل تمام انسانیت کا قتل ہے، ہم اس مذہبی جماعت کی قیادت سے کہتے ہیں کہ جو آپ کی جماعت کے نام سے کیا گیا ہے، وہ فساد ہے، دین کی خدمت نہیں۔

علامہ افتخار حسین نقوی نے مزید کہا کہ فرانس کے صدر کی جانب سے جو گستاخانہ انداز اپنایا گیا، یہ انتہائی قابل مذمت ہے، مگر اس معاملے پر وزیراعظم نے بہترین حکمت عملی سے عالم اسلام کو جھنجوڑا ہے، فرانس کے اقدام سے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، کسی بھی تہذیب یافتہ معاشرے میں ایسی حرکات کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .