حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ماہِ مبارک رمضان کے پہلے روز رہبرِ انقلاب اسلامی آیتاللہ سید علی خامنہ ای کی موجودگی میں محفلِ قرآنی منعقد ہوئی، جس میں ممتاز اور بین الاقوامی قاریوں اور اساتذہ نے شرکت کی۔
یہ روح پرور تقریب آج عصر کے وقت حسینیہ امام خمینی میں منعقد ہوئی، جہاں ملک ایران کے نامور اور بین الاقوامی شہرت یافتہ قراء نے مصحفِ شریف کی دلنشین تلاوت پیش کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہبرِ انقلاب اسلامی نے انجام دی جانے والی تلاوتوں کے اعلیٰ معیار کو سراہا اور قاریانِ کرام کی کاوشوں پر شکریہ اور قدردانی کا اظہار کیا۔ انہوں نے قرآنِ کریم سے تمسک کو معاشرے کی معنوی ترقی اور فکری بالیدگی کا اہم ذریعہ قرار دیا۔
یہ محفل ہر سال ماہِ رمضان کے آغاز پر منعقد کی جاتی ہے، جس میں قرآنی فضا کو فروغ دینے اور نوجوان نسل کو قرآن سے قریب کرنے پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔









آپ کا تبصرہ