۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
تصاویر/ برگزاری محفل انس با قرآن در مسجدآیت الله رضوی کاشان

حوزہ / حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کے موقع پر ایران کے شہر کاشان کے امام جمعہ، حکام، قومی و بین الاقوامی قاریوں اور حفاظِ قرآن کریم اور مختلف طبقات پر مشتمل افراد کی موجودگی میں اس شہر کی "آیت اللہ رضوی مسجد" میں محفلِ انس با قرآن کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کے موقع پر ایران کے شہر کاشان کے امام جمعہ، حکام، قومی و بین الاقوامی قاریوں اور حفاظِ قرآن کریم اور مختلف طبقات پر مشتمل افراد کی موجودگی اور حرم مطہر امام رضا علیہ السلام کے بین الاقوامی قاری، استاد اور مؤذن جناب حاج محمد پناہی کی دلنشین تلاوت کے ساتھ کاشان شہر کی "آیت اللہ رضوی مسجد" میں "محفلِ انس با قرآن" منعقد ہوئی۔

حیدری قرآنی تنظیم، ثقافتی مرکزِ مسجد آیت اللہ رضوی اور ملا محسن فیض کاشانی بسیج کے تعاون سے منعقدہ اس محفلِ انس با قرآن میں قرآن کریم کے مختلف اساتید، قرّاء اور حفّاظ نے قرآن مجید کی آیات کی تلاوت کی۔

اس نورانی محفل کے دیگر پروگراموں میں کاشان کے مشہور قاریوں کی تلاوت اور قرآنی آیات کا مجموعی طور پر تلاوت کا مظاہرہ بھی شامل تھا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .