۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
محفل اندھیری

حوزہ/ ولادت با سعادت صدیقۂ کبریٰ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے محفل مصطفیٰ (ص) جوہو، اندھیری ممبئی میں شاندار جشن زہرا (س) کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ولادت با سعادت صدیقۂ کبریٰ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے محفل مصطفیٰ (ص) جوہو، اندھیری ممبئی میں شاندار جشن کا انعقاد کیا گیا۔
جشن کا آغاز حدیث کساء سے ہوا اور اس کے بعد حجۃ الاسلام مولانا سید یونس حیدر رضوی ماہلی نے مدح جناب زہرا سلام اللہ علیہا میں بہترین اشعار پیش کر کے سامعین کو محظوظ کیا مولانا موصوف کے علاوہ چند مقامی شعراء نے بھی اپنے اپنے کلام پیش کئے۔
منظوم دور کے بعد استاد جامعۃ الامام امیر المومنین علیہ السلام ممبئی حجۃ الاسلام و المسلمین سید ذکی حسن نے اپنی بصیرت افروز تقریر سے مومنین کے قلوب کو انوار فضائل و مناقب جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا سے منور فرمایا۔
انہوں نے اپنی اس مختصر مگر جامع تقریر میں فضائل کے بیش بہا نکات کے موتیوں کو بکھیرتے ہوئے کہا کہ جناب زہرا کی فضیلت کے لئے بس اتنا ہی کافی ہے کہ اللہ نے قرآن مجید کو پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قلب مطہر پر نازل فرمایا لیکن نور فاطمہ زہرا کو دینے کے لئے اللہ نے آپ کو آسمان کی بلندیوں کو طئے کرتے ہوئے معراج پر بلایا۔
تقریر کے آخر میں آپ نے تمام مسلمانوں کی کامیابی، حفظ و سلامتی کے لئے خصوصی دعا فرمائی۔
اختتام جشن پر مولانا سید یونس حیدر رضوی ماہلی نے زیارت حضرت فاطمہ زہرا کی قرائت فرمائی اور حسن و خوبی کے ساتھ جشن کو آئندہ سال تک کے لئے ملتوی کیا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .