۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ذکی حسن نوری

حوزہ/ مولانا نے اپنے خطاب میں امام حسین علیہ السلام کے فضائل و مناقب کا ذکر کرتے ہوئے کہا: امام حسین علیہ السلام کی شخصیت قوم و ملت کے لیے اتحاد و اتفاق کا مرکز ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہر ممبئی کے محفل مصطفی جو ہو میں 3 شعبان المعظم کی شب میں عالیشان جشن منعقد ہوا جس میں شہر و مضافات کے مومنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی جس کو معروف خطیب حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید محمدذکی حسن نے خطاب فرمایا۔

مولانا نے اپنے خطاب میں امام حسین علیہ السلام کے فضائل و مناقب کا ذکر کرتے ہوئے یزید پلید کی بدکرداری اور ظلم و زیادتیوں کا تذکرہ کیا، موصوف نے ذکر کیا کہ امام حسین علیہ السلام کی شخصیت قوم و ملت کے لیے اتحاد و اتفاق کا مرکز ہے، جس طرح کربلا میں سید الشہداء علیہ السلام کے ساتھ مختلف قبیلوں اور خاندانوں، فکروں، اور رنگ و نسل کے افراد نے دفاع امام وقت علیہ السلام میں شہادت پیش کی تھی اسی طرح آج بھی اسی بارگاہ میں مختلف النوع افراد زیارت کے لیے جمع ہوتے ہیں اور امام حسین علیہ علیہ السلام کی بارگاہ سے پروانہ نجات حاصل کرتے ہیں ۔

استاد جامعۃ الامام امیر المومنین علیہ السلام نجفی ہاؤس نے مزید کہا: تھکی ہاری انسانیت کے لیے اگر کوئی پناہ گا ہے تو امام عالی مقام کی بارگاہ ہے آخر میں تمام مومنین و مسلمین اور انسانوں کے لئے دعا پر محفل ختم ہوئی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .