۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
جشن منجی

حوزہ؍انجمن محبان آل یاسین(ع)؛افاضل و طلاب جامعۃ الامام امیر المومنین(ع) نجفی ہاؤس کی جانب سے منعقد جشن بعنوان "جشن منجئ عالم بشریت" قم المقدسہ ایران میں عقیدت و احترام کے ساتھ علماء و فضلاءِ قم المقدسہ کی بابصیرت موجودگی میں منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق؍انجمن محبان آل یاسین(ع)؛افاضل و طلاب جامعۃ الامام امیر المومنین(ع) نجفی ہاؤس کی جانب سے منعقد جشن بعنوان "جشن منجئ عالم بشریت" قم المقدسہ ایران میں عقیدت و احترام کے ساتھ علماء و فضلاءِ قم المقدسہ کی بابصیرت موجودگی میں منعقد ہوا، جس میں افاضل نے بارگاہِ امام زمان عجل اللہ تعالیٰ فرجه الشریف میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا، جشن کے تقریری حصے میں ادیب و خطیب، عالم و شاعر، مبّلع معارف اہل بیت علیہم السلام، فاضلِ جامعۃ الامام امیر المومنین(ع) نجفی ہاؤس حجۃ الاسلام و المسلمین عالی جناب مولانا علی عباس امید صاحب اپنے بصیرت افروز بیان سے فضائل و مناقب اہل بیتِ عصمت و طہارت پر روشنی ڈالتے ہوئے امام عصر ارواحنا فداہ کی حیات طیّبہ پر روشنی ڈالی اور انتظار و منتظر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سید محمد تقی موسوی اصفهانی کی مشہور زمانہ کتاب مکیال المکارم فی فوائد الدعاء للقائم کا حوالہ دیا اور ایک منتظر کی عمدہ خصوصیات کا تذکرہ کیا۔

فاضل موصوف جو ابنائے جامعہ کے درمیان اپنے نرم و شفیق لہجہ، صلح جو طبیعت، حسن اخلاق، زندہ دلی اور دور اندیشی و دانائی کے لیے مشہور ہیں ابنائے جامعہ کے ساتھ خصوصی علمی مذاکرہ میں حالات حاضرہ کے تناظر میں بہت ہی احتیاط کے ساتھ قدم آگے بڑھاتے ہوئے معاشرہ میں پھیل رہی دن بہ دن کی برائیوں سے نپٹنے کا لائحۂ عمل تیار رکھنے پر زور دیا اور محتاط قدم اٹھانے کی نصیحت کی بعدہٗ سبھی سے فرداً فرداً ملاقات کرتے ہوئے قم المقدسہ کے علمی و تدریسی ماحول پر اطمینان کا اظہار کیا۔

معاشرہ میں پھیل رہی دن بہ دن کی برائیوں سے نپٹنے کا لائحۂ عمل تیار رکھنے کی ضرورت،حجۃ الاسلام مولانا علی عباس امیدؔ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .