۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
ناگپور

حوزہ/ بسلسلہ ولادت با سعادت امیرا لامہ منجی بشریت حضرت امام زمانہ علیہ السلام، منفرد جشن امامِ زمان کا انعقاد قصر حسین واقع تکیہ دیوان شاہ مومن پورہ ناگپور میں کیا گیا ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بسلسلہ ولادت با سعادت امیرا لامہ منجی بشریت حضرت امام زمانہ علیہ السلام، منفرد جشن امامِ زمان کا انعقاد قصر حسین واقع تکیہ دیوان شاہ مومن پورہ ناگپور میں کیا گیا جسکی صدارت کربلائی نثار علی نے فرمائی جب کہ اس روحانی تقریب کی نظامت جناب علی اصغر جیوانی نے فرمائی۔

سب سے پہلے حدیثِ کسا کی تلاوت محمد ضیافت عباس نے فرمائی، نیز فضل حسن نے امام مہدی علیہ السّلام کی شان میں تفسیر کی جانے والی آیات کا ترجمہ اور تشریح محمد منتظر نے فرمائی۔ نعت کی مدح سرائی جناب حسن عباس نے کی۔

حجۃ الاسلام جناب مولانا محمد حسن جعفری کی تبلیغی خدمات کے اعتراف میں ان کا استقبال کیا جسکے فرائض شبيہ عباس اور مولانا فیاض حسین حیدری صاحب نے انجام دیئے، اسی طرح مولانا فیاض حسین حیدری کامٹوی کا استقبال کربلائی شوکت علی حیدری اور الحاج شعبان علی کربلائی نے انجام دیئے۔

علمدار حسین علمدار ،صادقین حیدر ،حسن میاں،خورشید علی خورشید، عابدین حیدر ،کربلائی محسن رضا ،حیدر علی ممتاز ،مولانا فیاض حسین فیاض اور عابد حسین عابد صاحبان نے امام زمانہ علیہ السلام اور ائمہ اہلبیت علیهم السلام کی مدح سرائی فرمائی۔

امام زمان علیہ السلام کی طولانی غیبت پر ایک مکالمہ محمد منتظر اور رضا عباس نے پیش کیا جسے مومنین نے بیحد پسند کیا۔ شہر ممبئی سے آئے ہوے مہمان جناب کمیل وکیل کا استقبال جنایہ عابد حسین عابد نے کیا۔ موصوف نے امام زمان علیہ السّلام اور ہماری ذمہ داریوں کے عنوان مفصل تقریر فرمائی۔ ہدیہ تشکر جناب مولانا الحاج غُلام حسنین نے ادا کیا اور انھی کی دعا ہر روحانی تقریب اختتام کو پہنچی۔ شرکا مومینن کی ضیافت کا بھی اہتمام رہا۔اس روحانی تقریب کو یوٹیوب پر لائیو نشر کیا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Ghulaam HASNAIN IN 14:59 - 2023/03/23
    0 0
    Jazakallah