۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
موکب محبین اباصالح (عج) کی جانب سے ایام ولادت حضرت ولی عصر (عج) میں زائرین کی پزیرائی

حوزہ / حضرت امام العصر عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی ولادت باسعادت کے ایام میں ایران کے شہر قم المقدس میں زائرین مسجد مقدس جمکران اور محبین امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے لئے پاکستانی مومنین کی نمائندگی میں موکب کا اہتمام کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت امام العصر عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی ولادت باسعادت کے ایام میں 14 اور 15 شعبان اور شبِ نیمہ شعبان المعظم کو ایران کے شہر قم المقدس میں پاکستانی مومنین کی نمائندگی میں موکب محبین اباصالح (عج) کی جانب سے زائرین مسجد مقدس جمکران اور محبین امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی خدمت اور پزیرائی کا اہتمام کیا گیا۔

موکب محبین اباصالح (عج)کے مسئول حجت الاسلام سید عقیل عباس نقوی کے مطابق اس موکب میں دو دن اور ایک رات مسلسل پاکستانی شربت (روح افزا)، گرم دودھ و پستہ و بادام، منرل واٹر، بچوں کے لئے چاکلیٹ اورمختلف قسم کے کیک و بسکٹ سمیت رات اور دن کے کھانے (چکن روسٹ) کے ذریعہ زائرین کی پزیرائی کی گئی۔

یاد رہے کہ گذشتہ چند سالوں سے ایران کے شہر قم میں حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا قم سے مسجد مقدس جمکران تک ایام ولادت امام العصر عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف میں مشی (پیدل واک) کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ جس میں ہر سال خاطرخواہ اضافہ ہو رہا ہے اور اب یہ واک بھی اربعین واک کو ماڈل بناتے ہوئے دنیا بھر میں اپنی ایک خاص شناخت رکھتی ہے جس سے ایک طرف ایران اور دنیا بھر سے آئے ہوئے زائرین کی خدمت کی جاتی ہے تو دوسری طرف جشن ولادت باسعادت امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کا ایک بہترین پیغام دنیا بھر تک پہنچایا جاتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .