۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
معاہدہ

حوزه/ پاکستان اور ایران کے مابین ایک اور اہم معاہدہ؛ 100میگاواٹ اضافی بجلی خریدنے کے تعلق سے پاکستانی وفد تین روزہ دورے پر تہران پہنچ گیا۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان اور ایران کے مابین ایک اور اہم معاہدہ؛ 100میگاواٹ اضافی بجلی خریدنے کے تعلق سے پاکستانی وفد تین روزہ دورے پر تہران پہنچ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفد میں پاور ڈویژن اور سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے اعلیٰ حکام شامل ہیں، تاہم اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ بجلی سپلائی سے متعلق معاہدے پر دستخط تہران میں ہوں گے۔

واضح رہے کہ ایران سے مکران ڈویژن کیلئے اضافی 100 میگاواٹ کیلئے ٹرانسمشن لائن پہلے ہی مکمل ہو چکی ہے، اضافی 100میگاواٹ بجلی کا مقصد گوادر کو زیادہ سے زیادہ بجلی فراہم کرنا ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق، پاکستان کے وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر بھی بہت جلد ایران روانہ ہوں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .