۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
دفتر قائد ملت جعفریہ

حوزہ/ علامہ سید ساجد علی نقوی نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر، حقوق کیلئے آواز بلند کرنا، مارچ اور احتجاجی ریلیوں کو مثبت اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ خواتین سے متعلق زیادہ تر حق تلفی اور بنیادی حقوق سلب کئے جانے کے واقعات ریکارڈ پر آتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ اسلام نے خواتین کو بلند مقام عطا کیا، خواتین کا معاشرے کی تربیت میں کلیدی کردار ہے، خواتین کیلئے مثالی کردار پیغمبر اکرم کی دختر حضرت فاطمة الزہرا ؑ ہیں، جنہوں نے پیغمبر اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی تربیت کے نتیجے میں کردار اور سیرت کے ذریعہ ایسے اصول اور نقوش چھوڑے ہیں جو تاابد مشعل راہ ہیں جن کی روشنی میں موجودہ دور میں خواتین کا طرز عمل طے کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کسی بھی معاشرے میں سب سے کلیدی کردار کی حامل ہیں، خواتین ہی معاشرے کی تربیت اور اصلاح میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں مگر افسوس اسی طبقے کے حوالے سے زیادہ تر حق تلفی اور بنیادی حقوق سلب کئے جانے کے واقعات ریکارڈ پر آتے ہیں۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ اقوام متحدہ دیگر ایام کی طرح تواتر سے آٹھ مارچ کی اہمیت پر زور دیتا ہے، بین الاقوامی چارٹرز بھی مرتب ہوئے مگر ایک صدی سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود آج بھی جدید ترین دنیا میں خواتین اگر عدم تحفظ کا شکار ہیں، تشدد، شہری آزادیوں اور دیگر مسائل سے نبرد آزما ہیں، لہذا بین الاقوامی برادری کو غور کرنا ہوگا ایسے کون سے عوامل ہیں جن کے سبب آج بھی خواتین مسائل سے دوچا ر ہیں، مارچ، احتجاج اور حقوق کیلئے آواز بلند کرنا بلا تفریق سب کا حق ہے جو سلب نہیں کیا جاسکتا البتہ آئین، قانون اور معاشرتی اقدار کو ملحوظ رکھنا ضروری ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .