۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
علامہ ساجد نقوی

حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا: اسلام نے خواتین کو بلند ترین مقام عطا کیا، ہر دور کی خواتین کیلئے مثالی کردار حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا ہیں۔ عالمی برادری کو غزہ کی مظلوم مائیں، بہنیں، بیٹیاں اور خواتین ڈاکٹرز و عملہ نظر نہیں آتا، جواس کے دوہرے معیار کی واضح مثال ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر اپنے پیغام اور ملک کے مجموعی حالات، خواتین کو درپیش مسائل خصوصاً شہری آزادیوں ، آئے روز تشدد و دیگر برائیوں کے بڑھتے ہوئے واقعات اور اس عالمی دن پر غزہ کی مظلوم خواتین کی جانب توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا: مارچ، احتجاج، حقوق کیلئے آواز بلند کرنا بلا تفریق سب کا حق ہے جو کسی صورت اور کسی طور پر سلب نہیں کیا جاسکتا البتہ آئین، قانون اور سماجی، معاشرتی و مذہبی اقدارکو ملحوظ خاطر رکھنا ضروری ہے کیونکہ ہر معاشرے کے اپنی حدود و قیود ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا: اسلام نے خواتین کو بلند مقام عطا کیا ہے، ہر دور کی خواتین کیلئے مثالی کر دار پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دختر حضرت فاطمةالزہرا سلام اللہ علیہا ہیں جنہوں نے اپنے کر دار اور سیرت کے ذریعہ ایسے اصول اور نقوش چھوڑے ہیں جو تاابد ہر دور کی خواتین کیلئے ہر لحاظ سے مشعل راہ ہیں۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا: کسی بھی قسم کا مارچ یا احتجاج، حقوق کیلئے آواز بلند کرنے کا حق نہ صرف آئین پاکستان نے ہر فرد دیا ہے بلکہ بین الاقوامی قوانین اور تمام مہذب معاشروں و مذاہب میں بھی ایسی کوئی قدغن نہیں البتہ ہر معاشرے ، سماج کے اپنے اصول، اپنی حدود ، اپنی روایات و معاشرتی اقدار ہیں جنہیں مدنظر رکھا جانا ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا: جہاں تک عالمی یوم خواتین سے متعلق چارٹرڈ آف ڈیمانڈ کا تعلق ہے تو ان میں بہت سے ایسے مطالبات ہیں جنہیں غیر ضروری یا غیر اہم قرار نہیں دیا جاسکتا۔ جہاں تک شہری آزادیوں کا معاملہ ہے تو ہم روز اول سے ان بے جا پابندیوں کیلئے آواز اٹھاتے چلے آرہے ہیں البتہ جس طرح کی سوشل میڈیا پوسٹس، بینرز منظر عام پر آ رہے ہیں وہ ہمارے معاشرے اور مشرقی روایات کے ساتھ خود شہری آزادیوں سے متصاد م ہیں جس میں اصلاح کی ضرورت ہے کیونکہ انتہا پسندی جس بھی شکل میں ہو وہ معاشرے میں اصلاح کی بجائے بگاڑ پیدا کرتی ہے اور قابل مذمت ہے۔

انہوں نے مظلوم فلسطین خصوصاً غزہ میں خواتین کے ساتھ ہونے والی ظلم و زیادتی پر بھی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا: پوری عالم انسانیت خصوصاً فلسطین کی مظلوم خواتین کے ساتھ بھی آج کے روز اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان جرات مند ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو خراج تحسین پیش کرنا چاہیے جو تمام مظالم سہنے کے باوجود آج بھی ظلم و جبر کے سامنے ڈٹی ہوئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: غزہ کی ماؤں، بہنوں، بیٹیوں، صحافی خواتین، ڈاکٹرز خصوصاً گائنی سے تعلق رکھنے والے عملہ نے جس جرأت و بہادری اور جوانمردی کی مثالیں قائم کیں وہ رہتی دنیا تک یا د رکھی جائیں گی، افسوس عالمی یوم خواتین منانے والوں کویہ مظلوم خواتین، شیر خوار بچے اور ایسی جرات مند خواتین نظر نہیں آتیں جو ان کے دہرے معیار کی واضح اور روشن دلیل ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .