۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
1

حوزہ/ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے صیہونی حکومت کی رکاوٹوں اور خلاف ورزیوں کے جواب میں قاہرہ میں ہونے والے جنگ بندی مذاکرات کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے صیہونی حکومت کی رکاوٹوں اور خلاف ورزیوں کے جواب میں قاہرہ میں ہونے والے جنگ بندی مذاکرات کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔

حماس تحریک کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس کا ایک وفد مصر کے دارالحکومت قاہرہ سے اپنے قائدین سے مشاورت کے لیے روانہ ہوا ہے، جب کہ غزہ پر صیہونی حکومت کے حملوں کو روکنے، بے گھر ہونے والوں کی واپسی اور غزہ کے باشندوں تک انسانی امداد پہنچانے کے لیے مذاکرات اور کوششیں جاری رہیں گی۔

حماس کے سیاسی دفتر کے رکن غازی حمد نے بھی کہا کہ صیہونی حکومت غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے لیے مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ہے اور جو بھی جنگ بندی قائم کی جائے اسے مکمل اور جامع ہونا چاہیے اور فلسطینی مزاحمت کے مطالبات کو پورا کرنا چاہیے۔

حماس کے سیاسی دفتر کے رکن نے کہا کہ "ہم ایک معاہدے تک پہنچنے کے لیے اپنے مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہیں جو جنگ کے خاتمے، قابض افواج کے انخلاء، غزہ کی تعمیر نو اور پناہ گزینوں کی واپسی کی ضمانت دیتا ہے۔"

مصر، امریکہ، قطر اور حماس کی موجودگی میں غزہ میں جنگ بندی پر نظرثانی کے لیے 3 مارچ سے قاہرہ میں مذاکرات شروع ہو گئے ہیں، اگرچہ حماس اور فلسطین کی سیاسی پارٹیوں نے اس سے قبل جنگ بندی کے لیے اپنی اہم شرائط کا اعلان کیا تھا، لیکن امریکہ اور صیہونی حکومت نے مذاکرات کی راہ میں رکاوٹیں ڈالی ہوئی ہیں۔

حماس کے رہنماؤں نے کہا کہ غزہ سے اسرائیلی افواج کا مکمل انخلاء جنگ بندی کو قبول کرنے کے لیے ان کی بنیادی شرط ہے۔

صیہونی حکومت کے حملوں کے نتیجے میں اپنے گھروں سے بے گھر ہونے والے غزہ کے باشندوں کی واپسی بھی جنگ بندی کو قبول کرنے کے لیے حماس کی شرائط میں سے ایک تھی۔

ایک اور اہم مسئلہ غزہ کی تعمیر نو کے لیے شرائط کی فراہمی ہے جسے صہیونی حکومت کے مسلسل حملوں سے شدید نقصان پہنچا ہے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .