۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
1

حوزہ/ امریکی فوج کی طرف سے پیراشوٹ کے ذریعے گرائے گئے کچھ خوراکی پیکٹ میزائل میں تبدیل ہو گئے اور غزہ میں کھانے کے منتظر لوگوں کے ہجوم پر گرے جس سے کم از کم پانچ افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی فوج کی طرف سے پیراشوٹ کے ذریعے گرائے گئے کچھ خوراکی پیکٹ میزائل میں تبدیل ہو گئے اور غزہ میں کھانے کے منتظر لوگوں کے ہجوم پر گرے جس سے کم از کم پانچ افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

جمعہ کے روز فلسطین کی سرکاری میڈیا آفس نے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد کی تصدیق کرتے ہوئے، آسمان سے گرائی گئی خوراکی امداد کو جنگ زدہ لوگوں کی خدمت کے بجائے پبلسٹی اسٹنٹ قرار دیا اور امداد کو زمینی راستے سے پہنچنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔

ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم نے پہلے ہی خبردار کر دیا تھا کہ اس طریقے سے امداد پہنچانے سے غزہ میں شہریوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ سکتی ہیں، اور ایسا ہی اس وقت ہوا جب امدادی پارسل شہریوں کے سروں پر گرے"۔

واضح رہے کہ غزہ میں دہشت گرد اسرائیل کے جنگی جرائم کی وجہ سے غزہ کے لوگوں کو نہ صرف خوراک اور طبی سامان کی قلت کا سامنا ہے بلکہ جب وہ کھانے کے پیکٹوں کا انتظار کر رہے ہیں تو انہیں یا تو اسرائیلی فورسز کا نشانہ بنایا جاتا ہے یا پھر امریکی امداد کے پیراشوٹ نہ کھلنے کی وجہ سے یہ پیکٹ ان کے سروں پر میزائل کی طرح گرتے ہیں۔

یہ سانحہ اس مسئلے کو اجاگر کرتا ہے کہ صیہونی حکومت کی طرف سے غزہ پر عائد پابندیوں کے درمیان غزہ کے لوگوں کو کس قدر مدد ی ضرورت ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .