۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
یمن

حوزہ/ یمنی عوام نے صعدہ، ریمہ اور مأرب صوبوں میں فلسطین کی حمایت میں آج کے مارچ میں کہا کہ ہم غزہ کی حمایت میں اپنی سرگرمیاں رمضان المبارک میں بھی جاری رکھیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین کی حمایت میں یمنی عوام نے مسلسل ۲۲ویں جمعہ کو بھی زبردست مارچ کیا اور کہا: غزہ کی فتح تک، ہمارے حملے اسی طرح جاری رہیں گے ۔

آج اپنے بیان کے ایک اور حصے میں یمن کے عوام نے یمن، لبنان اور عراق کے تمام محاذوں پرغاصب صہیونیوں کے خلاف حملوں میں مزید شدت آنے پر مبارکباد پیش کی ۔

یمنی عوام کی جانب سےجاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم صہیونیوں اور امریکیوں کی طرف سے فلسطینیوں کو نشانہ بنانے کے لیے انسانی امداد کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ یمن کی فوج نے اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی طرف سے طوفان الاقصیٰ آپریشن کے آغاز سے ہی اس مزاحمتی محاذ کی حمایت کا اعلان کیا ہے، غزہ کے خلاف قابض صہیونی حکومت حملے اور مکمل ناکہ بندی کے بعد سے ہی نومبر 2023 میں یمن نے بحیرہ احمر میں اسرائیلی حکومت سے وابستہ بحری جہازوں کے خلاف اپنی کارروائیوں کا آغاز کیا جس کا مقصد مزاحمتی قوتوں اور غزہ کے مظلوموں کی حمایت کی حمایت کرنا ہے۔

اس بیان کے ایک اور حصے میں کہا گیا ہے کہ ہم اپنی مسلح افواج کے توسط سے اسرائیلی جہازوں اور امریکہ اور برطانیہ کے فوجی اثاثوں کو نشانہ بنانے کے لئے جانے حملوں کی حمایت کرتے ہیں اور اس مبارک اقدام پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .