۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
1

حوزہ/ یمنی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے بحیرہ احمر میں دو امریکی جنگی جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے بحیرہ احمر میں دو امریکی جنگی جہازوں کو نشانہ بنایا ہے، یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے منگل کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کے جنگی جرائم کے خلاف اسرائیل، امریکہ اور برطانیہ کی جاری بحری مہم کے ایک حصے کے طور پر بحیرہ احمر میں دو امریکی جنگی جہازوں پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بحیرہ احمر میں یہ کارروائی کئی میزائلوں اور ڈرون طیاروں سے کی گئی، بریگیڈیئر جنرل ساری نے کہا کہ یہ آپریشن یمن میں امریکہ اور برطانیہ کے حملوں اور غزہ میں اسرائیل کے جنگی جرائم کے جواب میں کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا: یمنی مسلح افواج فلسطینیوں کی حمایت میں دشمنوں کے خلاف اپنی کارروائیوں کو وسعت دینے سے دریغ نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ یمنی مسلح افواج کی کارروائیاں اس وقت تک نہیں رکیں گی جب تک غزہ میں صیہونی حکومت کی جارحیت بند نہیں ہو جاتی اور غزہ کی پٹی کا محاصرہ ختم نہیں ہو جاتا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .