۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
یمن

حوزہ/ یمن کے مختلف شہروں میں اس ملک کے لاکھوں لوگ نکل آئے اور فلسطینیوں کی حمایت میں نعرے لگائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کے مختلف شہروں میں اس ملک کے لاکھوں لوگ نکل آئے اور فلسطینیوں کی حمایت میں نعرے لگائے، فلسطینیوں کی حمایت میں سڑکوں پر نکلنے والے لاکھوں یمنیوں نے اپنے ملک کی فوج کی طرف سے امریکہ، برطانیہ اور ناجائز صیہونی حکومت کے جہازوں پر کیے جانے والے حملوں کی کھل کر حمایت کی۔

ادھر یمن کے وزیر صحت طاہر المتوکل نے کہا ہے کہ ملکی حکومت اور اس کے تمام ارکان فلسطینیوں کے حقوق کا احترام کرتے ہیں۔، انہوں نے کہا کہ ہم فلسطین کے خلاف امریکی، برطانوی اور اسرائیلی منصوبوں کو کبھی قبول نہیں کرتے، انہوں نے کہا کہ ہم فلسطینیوں کو بھوکا مارنے کی صہیونی کوششوں کی کھل کر مخالفت کرتے ہیں۔

یمن کی فوج خلیج عدن اور بحیرہ احمر میں ان بحری جہازوں کو نشانہ بنا رہی ہے جو غیر قانونی صیہونی حکومت سے تعلق رکھتے ہیں یا ان کی طرف جا رہے ہیں، ابھی کل ہی یمن کی فوج نے بحیرہ احمر میں امریکی بحری جہاز پروپل فارچیون پر 37 ڈرونز سے حملہ کیا۔

یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ الحوثی کا کہنا ہے کہ جب سے غزہ میں ناجائز صیہونی حکومت نے فلسطینیوں کے خلاف حملے شروع کیے ہیں، یمنی فوج نے 96 حملے کیے ہیں، اس دوران 32 مرتبہ ناجائز صیہونی حکومت کے اندر داخل ہو کر کارروائی کی گئی، اس اقدام نے امریکہ اور برطانیہ کو ناراض کر دیا ہے، یمن کی فوج نے گزشتہ 150 دنوں کے دوران 403 میزائلوں سے 61 آپریشن کیے ہیں۔

انصار اللہ کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ہماری مہم اس وقت تک جاری رہے گی جب تک غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونی کارروائیاں بند نہیں کی جاتیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .